Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے سابق سکریٹری برائے دیہی ترقی جناب شیلش کمار سنگھ کا ایک مضمون شیئر کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ لکھ پتی دیدی پہل کس طرح دیہی خواتین کو بااختیار بنا رہی ہے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق سکریٹری برائے دیہی ترقی جناب شیلش کمار سنگھ کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے۔

اس مضمون میں بتایا گیا ہے کہ لکھ پتی دیدی پہل کس طرح دیہی خواتین کو خود امدادی گروپوں سے کامیاب کاروباری بننے، پائیدار آمدنی حاصل کرنے اور معاشی طور پر زیادہ خودمختار ہونے میں مدد دے رہی ہے۔ اس میں اجاگر کیا گیا ہے کہ ہنرمندی، مالی وسائل تک رسائی، بازاروں اور اجتماعی اداروں سے وابستگی خواتین کو اپنے کاروبار قائم کرنے، معاشی فیصلے کرنے اور اپنے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے کے قابل بنا رہی ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا:

’’سیلف ہیلپ گروپوں سے کامیاب کاروباری بننے تک، دیہی خواتین بااختیار ہونے کی ایک نئی داستان رقم کر رہی ہیں!

سابق سکریٹری برائے دیہی ترقی جناب  شیلش کمار سنگھ نے لکھا ہے کہ لکھ پتی دیدی پہل کس طرح دیہی خواتین کو پائیدار آمدنی اور زیادہ معاشی خودمختاری کی جانب بڑھنے میں مدد دے رہی ہے۔

انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ ہنرمندی، مالی وسائل تک رسائی، بازاروں اور اجتماعی اداروں سے وابستگی خواتین کو اپنے کاروبار قائم کرنے، معاشی فیصلے کرنے اور اپنے مستقبل کی تشکیل کے قابل بنا رہی ہے۔‘‘

hindustantimes.com/opinion/rural-…”

********

 ش ح ۔ ع و ۔ع د

U.No. 7724