Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے اسرو کے سابق چیئرمین جناب سوم ناتھ سری دھر پینکر کا مضمون شیئر کیا، جس میں ہندوستان کی خلائی کامیابیوں اور مستقبل کے خلائی مشنوں کے لائحہ عمل کو اجاگر کیا گیا ہے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسرو کے سابق چیئرمین جناب سوم ناتھ سری دھر پینکر کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے۔

اس مضمون میں اس بات کا جائزہ لیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت اور ملک کے لیے ایک واضح وژن نے کس طرح ہندوستان کے خلائی عزائم کو حقیقت میں بدلنے میں مدد کی۔ اس میں ہندوستان کی خلائی پالیسی 2023 کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے، جس کے تحت خلائی شعبے کو نجی اداروں کے لیے بھی کھولا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان کے مستقبل کے خلائی مشنوں کے لائحہ عمل پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، جن میں انسانی خلائی پرواز، بھارتیہ انترکش اسٹیشن اور چاند کی مزید گہرائی سے کھوج شامل ہیں۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا:

’’چاند کی جانب ایک بڑی چھلانگ اور خلا میں ہندوستان کے مستقبل کے لیے اس سے بھی بڑا وژن!

اسرو کے سابق چیئرمین جناب سوم ناتھ سری دھر پینکر نے اس بات کا جائزہ لیا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور ملک کے لیے ایک واضح وژن نے کس طرح ہندوستان کے خلائی عزائم کو حقیقت میں بدلنے میں مدد کی۔

انہوں نے ہندوستان کی خلائی پالیسی 2023 کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے، جس کے تحت خلائی شعبے کو نجی اداروں کے لیے کھولا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے مستقبل کے خلائی مشنوں کے لائحہ عمل پر بھی روشنی ڈالی ہے، جن میں انسانی خلائی پرواز، بھارتیہ انترکش اسٹیشن اور چاند کی مزید گہرائی سے تحقیق شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں!‘‘

timesofindia.indiatimes.com/science/from-c…”

********

 ش ح ۔ ع و ۔ع د

U.No. 7725