وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج منیلا میں آسیان چوٹی کانفرنس کے موقع پر جمہوریہ فلپائن کے صدر عزت مآب فرڈینینڈ آر مارکوس جونیئر سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے اس سال آسیان کی کامیاب صدارت کے لیے فلپائن کو مبارک باد دی۔ انہوں نے 2024 سے آسیان میں ہندوستان کے لیے ملک رابطہ کار کی حیثیت سے فلپائن کے کردار کو سراہا اور آسیان۔ہندوستان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اس کی مسلسل حمایت کی ستائش کی۔
دونوں رہنماؤں نے ستمبر 2026 میں نئی دہلی میں منعقدہ برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنی حالیہ ملاقات کو خوش گوار انداز میں یاد کیا، جہاں وزیر اعظم مودی نے آسیان کے صدر کی حیثیت سے صدر مارکوس جونیئر کو مدعو کیا تھا۔ انہوں نے اگست 2025 میں صدر مارکوس جونیئر کے سرکاری دورۂ ہندوستان کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان قائم ہونے والی اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت دفاع اور سلامتی، خلائی شعبے، ریلوے کے بنیادی ڈھانچے، مالیاتی ٹیکنالوجی، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی بڑھتی ہوئی رفتار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
*********
(ش ح ۔ ض ر ۔ت ا )
U. No. 7792