عالی مرتبت صدر مارکوس،
عالی مرتبت،
معززینِ گرامی،
نمسکار!
مشرقی ایشیاء سربراہ اجلاس کے شاندار انعقاد کے لیے میں صدر مارکوس کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
دوستو،
کووڈ وبا کے بعد سے دنیا مسلسل ایک کے بعد ایک بحران کا سامنا کر رہی ہے۔ محاذ آرائی کے باعث خوراک، ایندھن اور کھاد کی فراہمی پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
بین الاقوامی آبی گزار گاہو ں پر بحری جہازوں اور ملاحوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دہشت گردی کے سنگین خطرے کے ساتھ ساتھ سائبر دھوکہ دہی اور آن لائن فراڈ جیسے سرحد پار جرائم میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
دوستو،
آج دنیا کو سب سے زیادہ ضرورت امن، استحکام اور حالات کے بارے میں پیش گوئی کی صلاحیت کی ہے۔
گزشتہ کئی برسوں سے مشرقی ایشیاء سربراہ اجلاس مشترکہ چیلنجوں کا حل تلاش کرنے اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کا ایک اہم پلیٹ فارم رہا ہے۔ بات چیت، باہمی احترام اور تعاون کا یہی جذبہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔
آسیان کا اتحاد اور مرکزیت ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی کے محور ہیں۔ ہم ایک آزاد، کھلے، جامع اور ضابطوں پر مبنی ہند – بحرالکاہل خطے کے لیے پُرعزم ہیں۔ چاہے یوکرین کا معاملہ ہو یا مغربی ایشیا کا، ہم امن کی ہر کوشش کی حمایت کرتے رہیں گے۔
دوستو،
ہمارے سمندر ہماری مشترکہ خوشحالی کی شہ رگ ہیں۔ ان کی حفاظت اور جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
اس سمت میں ہم ’’ملاحوں کے تحفظ کا اقدام‘‘ شروع کر رہے ہیں، جس کے تحت مشترکہ تربیت اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
دوستو،
ڈیجیٹل دنیا میں بھی اعتماد اور تحفظ کو یقینی بنانا اتنا ہی ضروری ہے۔ ہندوستان میں اس سال منعقدہ اے آئی امپیکٹ سمٹ میں ہم نے انسان پر مرکوز، سب کو ساتھ لے کر چلنے والی اور محفوظ اے آئی کی ترقی پر زور دیا۔ اس کے ساتھ ہی، ڈیپ فیکس اور گمراہ کن معلومات سے نمٹنے کے لیے ڈیجیٹل واٹر مارکنگ جیسی ٹیکنالوجیز کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
آن لائن دھوکہ دہی کے خلاف آج کے مشترکہ اعلامیے کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔
اس بڑھتے ہوئے خطرے سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ہم ہندوستان کی نیشنل فارینسک سائنسز یونیورسٹی میں مشرقی ایشیاء سربراہ اجلاس کی سائبر جرائم کانفرنس منعقد کرنے کی تجویز پیش کرتے ہیں۔
دوستو،
ہمارے تعلقات کی بنیاد ہزاروں برسوں کے مشترکہ ورثے پر مبنی ہے۔ ہندوستان کے لوتھل میں تعمیر کیا جا رہا قومی بحری ورثہ کمپلیکس جلد ہی اس مشترکہ ورثے کو دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔ اپنے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہم لوتھل میں مشرقی ایشیاء سربراہ اجلاس کا بحری ورثہ فیسٹول بھی منعقد کریں گے۔
اگلے سال ہم نالندہ میں مشرقی ایشیاء سربراہ اجلاس کے تحت یونیورسٹی سربراہان کے اجلاس کی میزبانی کریں گے، جس سے تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں ہمارے تعاون کو نئی توانائی ملے گی۔
دوستو،
اس سال ہم جنوب مشرقی ایشیاء کے تاریخی معاہدۂ دوستی اور تعاون کی پچاسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
پچاس برس پہلے اس خطے نے دنیا کو ایک اہم پیغام دیا تھا—امن، خودمختاری کے احترام اور بات چیت کا پیغام۔ آج اس پیغام کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ ہمارا مشترکہ مستقبل محاذ آرائی سے نہیں، بلکہ باہمی احترام اور تعاون سے تشکیل پائے گا۔
اسی تصور کے ساتھ ہندوستان، آسیان کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے علاقائی امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے لیے پُرعزم رہے گا۔
بہت بہت شکریہ۔
***
ش ح۔ ا ع خ۔ ق ر
U.No-7790
My message at the East Asia Summit…the world needs PEACE, PROSPERITY and PREDICTABILITY. Also reiterated India’s commitment to working closely with ASEAN nations as well as a commitment to an Indo-Pacific that is free, open, inclusive and rules based. Announced important initiatives to give fresh momentum to regional cooperation. SEAFARERS’ SAFETY INITIATIVE: Greater coordination among nations to protect those who work at sea, particularly during emergencies and maritime crises. EAS CYBER CRIME CONFERENCE: India will host a conference at the National Forensic Sciences University to develop a stronger collective response to cyber threats, online fraud and transnational crime. EAS MARITIME HERITAGE FESTIVAL: The ancient port city of Lothal will bring together EAS nations to celebrate centuries of seafaring traditions, commerce and cultural exchanges. EAS UNIVERSITY CONCLAVE: Nalanda will serve as a platform for universities, scholars and students to forge new partnerships in education, research and innovation.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 17, 2026