وزیر اعظم جناب نریندر مودی 19 نومبر ، 2026 ء کو صبح تقریباً 11 بجے نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) کی سالانہ جنرل میٹنگ اور سالانہ کنونشن کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
’’ وکست بھارت 2047 ‘‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والے اس کنونشن میں صنعت سے وابستہ سرکردہ شخصیات، کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران، سفیروں، سفارت کاروں اور پالیسی سازوں سمیت 2500 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے۔ سال 27-2026ء فکی کا صد سالہ سال ہے، کیونکہ یہ ادارہ 7 اپریل ، 2027 ء کو اپنے قیام کے 100 سال مکمل کرے گا۔
1927 ء میں قائم ہونے والے فکی کا قیام ایسے وقت میں عمل میں آیا تھا، جب بھارتی کاروباری اداروں کو اقتصادی پالیسی سازی میں بہت کم نمائندگی حاصل تھی۔ آزادی کے بعد سے فکی ، بھارت کی اقتصادی تبدیلی اور عالمی معیشت کے ساتھ ، اس کے بڑھتے ہوئے انضمام کے عمل میں شریک رہا ہے۔
آج فکی سرکاری، نجی اور کثیر سرکاری شعبوں کی ڈھائی لاکھ سے زائد کمپنیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ نمائندگی براہِ راست اور 300 سے زیادہ علاقائی اور ریاستی سطح کی صنعتی انجمنوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔ فکی کے 100 سے زائد ممالک کی 250 قومی کاروباری انجمنوں کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے بھی ہیں۔
***
( ش ح ۔ ا ع خ ۔ ع ا )
U.No. 7837