وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) کے سالانہ عام اجلاس اور سالانہ کنونشن کا افتتاح کیا۔ فکی کے صد سالہ جشن کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ اس سے پہلے بھی کئی مواقع پر فکی کی تقریبات میں شرکت کر چکے ہیں، لیکن آج کا موقع خاص اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ یہ ادارہ ایک صدی تک چوکس اور سرگرم رہنے، بدلتے وقت کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرنے اور ہندوستان کے معاشی سفر میں اپنا تعاون دینے کے 100 سال مکمل کر رہا ہے۔
گزشتہ ایک صدی کے دوران ہندوستان کے معاشی سفر کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں کے دوران شہریوں، نوجوانوں، کسانوں، مزدوروں اور صنعتوں کی محنت نے ترقی کے رجحان کو تبدیل کر دیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’آج ہندوستان میں ترقی کی رفتار بھی سب سے تیز ہے اور غربت سے باہر نکلنے کی رفتار بھی بے مثال ہے۔’’
عالمی بینک کی تازہ ترین رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، جس میں کہا گیا ہے کہ 50 کروڑ ہندوستانیوں نے محض 12 سے 13 برسوں میں غربت پر قابو پایا ہے، وزیر اعظم نے اس کامیابی پر ملک کے فخر کو اجاگر کیا۔ جناب مودی نے کہا، ‘‘یہ رپورٹ ہم سب کو فخر سے سرشار کر دے گی۔’’
گزشتہ 12 سے 13 برسوں کے دوران درست پالیسیوں اور پختہ عزم کے نتیجے میں 50 کروڑ لوگوں کے غربت سے باہر نکلنے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہندوستان کے موجودہ ترقیاتی راستے کا جائزہ پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی نے زور دے کر کہا،‘‘یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آج ہندوستان جس راستے پر گامزن ہے، وہ درست اور صحیح ہے اور اس میں ملک کی کامیابی کی ضمانت موجود ہے۔’’
ہندوستان کی دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت کی حیثیت کو اجاگر کرتے ہوئے، جس کی شرح نمو تقریباً 7 فیصد رہنے کی پیش گوئی بڑے اداروں نے کی ہے، وزیر اعظم نے بتایا کہ اکتوبر میں اشیا کی برآمدات تقریباً 50 ارب ڈالر کی ریکارڈ ماہانہ سطح پر پہنچ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی اس کارکردگی کے باعث عالمی اداروں نے ملک کی شرح نمو کے اپنے تخمینوں میں اضافہ کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا، ‘‘موڈیز ریٹنگز، ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز، فچ ریٹنگز، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک ہمارے ترقیاتی تخمینوں پر نظرثانی کرتے ہوئے انہیں بڑھا رہے ہیں۔’’
قدیم مذہبی صحیفے کے قول ‘‘اُدھریتا آتما آتمانم، نہ آتمانم اوَسادیَیت’’ (انسان خود اپنی مدد سے اپنی ترقی کرے اور خود کو پستی کی طرف نہ لے جائے) کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ افراد، صنعتوں اور قوموں کو صرف اپنے روایتی شعبوں اور قلیل مدتی فوائد پر انحصار کرنے کے بجائے وقتاً فوقتاً اپنا جائزہ لیتے ہوئے خود کو آگے بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے فکی پر زور دیا کہ وہ اپنی ایک صدی کی کامیابیوں سے آگے بڑھ کر آئندہ 20 برسوں کی منصوبہ بندی کرے۔ عالمی سطح پر وسائل کو دباؤ کے ایک وسیلے کے طور پر استعمال کیے جانے کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ ہندوستانی صنعت کو خود انحصاری مضبوط بنانے اور کاروبار کی ترقی کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ وزیر اعظم مودی نے زور دے کر کہا، ‘‘اگلے 20 برسوں کے لیے سرمایہ کاری سے متعلق اپنے ہر طویل مدتی فیصلے کی بنیاد ‘ہندوستان کو اولین ترجیح’ کو بنائیں۔’’
وزیر اعظم نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اگرچہ ہندوستان دنیا بھر میں ادویہ سازی کے عالمی مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے اور تیار شدہ ادویات کے شعبے میں اسے نمایاں برتری حاصل ہے، تاہم اس کے باوجود ملک مختلف زمروں میں اربوں ڈالر مالیت کے فعال دواسازی اجزا (اے پی آئی)، بنیادی ادویات اور ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والے درمیانی اجزا درآمد کرتا ہے۔ انہوں نے دوا سازی کے شعبے سے اپیل کہ وہ ملک میں پیداوار کے مواقع کی نشاندہی کرے اور عالمی سطح پر مسابقتی صلاحیت حاصل کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی اور بڑے پیداواری کارخانوں میں سرمایہ کاری کرے۔ جناب مودی نے کہا، ‘‘تیار شدہ ادویات کے معاملے میں ہماری مضبوط پوزیشن ہے، اب ہمیں ان کے اجزا کی تیاری میں بھی اپنی صلاحیت پیدا کرنا ہوگی۔’’
لوہے، فولاد اور ایلومینیم کے شعبوں میں بھی اسی طرح کی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان ہزاروں کروڑ روپے مالیت کی لوہے کی خام دھات برآمد کرتا ہے اور اس کے پاس باکسائٹ کے وسیع ذخائر بھی موجود ہیں، اس کے باوجود وہ تیار شدہ فولاد، مخصوص خصوصیات والے ایلومینیم کے مرکبات اور دیگر مصنوعات درآمد کرتا ہے۔ انہوں نے صنعتوں سے اپیل کی کہ وہ درآمد کیے جانے والے مختلف اقسام کے خام مال اور مصنوعات کی نشاندہی کریں، ان کی تیاری کے لیے ٹیکنالوجیز تیار کریں اور معدنیات کی پوری پیداواری چین میں مہارت حاصل کریں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، ‘‘ہمیں ان مصنوعات کی تیاری کی صلاحیت بھی ملک کے اندر ہی پیدا کرنی ہوگی۔’’
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کا حجم اور صلاحیت بہت زیادہ ہونے کے باوجود عالمی زرعی برآمدات میں اس کا حصہ محض دو سے ڈھائی فیصد ہے، جبکہ گزشتہ 12 برسوں کے دوران زرعی و غذائی برآمدات میں پراسیس شدہ خوراک کا حصہ 13 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد سے زیادہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے صنعتوں سے اپیل کہ وہ عالمی طلب کے مطابق مشترکہ حکمت عملی تیار کریں، زراعت میں سرمایہ کاری بڑھائیں اور بیرونی منڈیوں کے لیے قابلِ اعتماد خریداری کے نظام اور مصنوعات کی تیاری کے سلسلے قائم کریں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، ‘‘ہمیں مل کر اس صورت حال کو تبدیل کرنا ہوگا اور اسے قدر افزائی اور غذائی مصنوعات کی تیاری کی صنعت کے لیے ایک بڑے موقع کے طور پر دیکھنا ہوگا۔’’
روزمرہ استعمال کی انجینئرنگ مصنوعات میں موجود غیر استعمال شدہ امکانات کی نشاندہی کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہاتھ سے استعمال ہونے والے اوزاروں اور بجلی سے چلنے والے آلات کی عالمی برآمدات میں ہندوستان کا حصہ ابھی کم ہے۔ اسی طرح ترقی پذیر ممالک اور عالمی جنوب کے لیے مشینری کی تیاری کے شعبے میں بھی وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے بڑی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ چھوٹے کاروباری اداروں کو معیاری مصنوعات کی تیاری میں اپنی صلاحیت بڑھانے میں مدد دیں اور پیکجنگ کے آلات، آبپاشی کے نظام اور کارخانوں میں استعمال ہونے والی مشینری کی منڈیوں میں مواقع تلاش کریں۔ جناب مودی نے کہا، ‘‘عالمی منڈی میں اپنی موجودگی بڑھانے کے لیے ہم اس شعبے میں کام کر سکتے ہیں۔’’
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کوئی بھی ملک کسانوں، چھوٹے کاروباریوں، صنعتوں، دولت پیدا کرنے والوں اور ٹیکس دہندگان کو عزت و احترام دے کر ہی ترقی کرتا ہے، وزیر اعظم نے کاروبار اور ٹیکس دہندگان کے لیے سازگار اصلاحات کی تفصیلات پیش کیں۔ ان میں بنیادی کارپوریٹ ٹیکس کی شرح کو 2014 میں 30 فیصد سے کم کرکے 22 فیصد کرنا، قوتِ خرید بڑھانے کے لیے 12 لاکھ روپے تک کی آمدنی کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینا، ٹیکس گوشوارے داخل کرنے اور رقم کی واپسی کے عمل کو آسان بنانا اور طلب میں اضافے کے لیے متعدد اشیا پر جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی کرنا شامل ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، ‘‘اس کا براہِ راست فائدہ ہماری صنعتوں اور کاروباری اداروں کو حاصل ہونے جا رہا ہے۔’’
ہندوستان کے حالیہ تجارتی معاہدوں اور اصلاحات کی تیز رفتار پیش رفت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بیرونی منڈیوں میں مواقع حاصل کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کاروباری اداروں کو 140 کروڑ کی گھریلو منڈی کے ساتھ ساتھ عالمی منڈیوں پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے صنعتوں کو یقین دلایا کہ حکومت تجاویز کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے گی۔ ساتھ ہی کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ عالمی صارفین کی ضروریات کو سمجھنے، مقررہ معیارات پر پورا اترنے اور تقسیم کے مؤثر نیٹ ورک قائم کرنے میں سرمایہ کاری کریں۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب کے اختتام پر تمام شرکاء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا، ‘‘ہماری گھریلو منڈی ہمارے لیے اطمینان کا باعث نہیں بننی چاہیے بلکہ اسے عالمی منڈیوں میں مقابلہ کرنے کے لیے ہمارا اعتماد بڑھانا چاہیے۔’’
India’s growth story is creating new opportunities. Our industries must be ready to seize them. Speaking at FICCI’s centenary convention. @ficci_india https://t.co/tJCw2NnpjW
— Narendra Modi (@narendramodi) November 19, 2026
FICCI अपनी स्थापना के 100 वर्ष पूरे कर रहा है।
एक संस्था का सौ वर्षों तक लगातार सजग और सक्रिय रहना, बदलते समय के साथ खुद को आगे बढ़ाना और देश की आर्थिक यात्रा में अपनी भूमिका निभाते रहना, ये बहुत बड़ी उपलब्धि है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) November 19, 2026
FICCI ने अपने 100 वर्षों में देश की Industry को बहुत कुछ Achieve करते हुए देखा है।
अब समय ये तय करने का है कि Indian Industry अगले 20 वर्षों में क्या Achieve कर सकती है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) November 19, 2026
अगले 20 वर्षों के अपने हर long-term investment decision में India First को अपना आधार बनाइए।
इससे देश आत्मनिर्भर होगा और आपके business की growth के लिए भी नए अवसर खुलेंगे: PM @narendramodi at @ficci_india centenary convention
— PMO India (@PMOIndia) November 19, 2026
हमारा Domestic Market हमारा Comfort Zone नहीं होना चाहिए।
हमें इससे वो आत्मविश्वास मिलना चाहिए जिससे हम Global Markets में Compete कर सकें।
इसलिए दुनिया के अलग-अलग Regions के Customers की जरूरतों को समझने में Invest करिए: PM @narendramodi at @ficci_india centenary convention
— PMO India (@PMOIndia) November 19, 2026
********
ش ح۔ ا ک۔اش ق
Urdu_Release_7892
India's growth story is creating new opportunities. Our industries must be ready to seize them. Speaking at FICCI's centenary convention. @ficci_india https://t.co/tJCw2NnpjW
— Narendra Modi (@narendramodi) November 19, 2026
FICCI अपनी स्थापना के 100 वर्ष पूरे कर रहा है। एक संस्था का सौ वर्षों तक लगातार सजग और सक्रिय रहना, बदलते समय के साथ खुद को आगे बढ़ाना और देश की आर्थिक यात्रा में अपनी भूमिका निभाते रहना, ये बहुत बड़ी उपलब्धि है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) November 19, 2026
FICCI ने अपने 100 वर्षों में देश की Industry को बहुत कुछ Achieve करते हुए देखा है। अब समय ये तय करने का है कि Indian Industry अगले 20 वर्षों में क्या Achieve कर सकती है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) November 19, 2026
FICCI ने अपने 100 वर्षों में देश की Industry को बहुत कुछ Achieve करते हुए देखा है। अब समय ये तय करने का है कि Indian Industry अगले 20 वर्षों में क्या Achieve कर सकती है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) November 19, 2026
अगले 20 वर्षों के अपने हर long-term investment decision में India First को अपना आधार बनाइए। इससे देश आत्मनिर्भर होगा और आपके business की growth के लिए भी नए अवसर खुलेंगे: PM @narendramodi at @ficci_india centenary convention
— PMO India (@PMOIndia) November 19, 2026
हमारा Domestic Market हमारा Comfort Zone नहीं होना चाहिए। हमें इससे वो आत्मविश्वास मिलना चाहिए जिससे हम Global Markets में Compete कर सकें। इसलिए दुनिया के अलग-अलग Regions के Customers की जरूरतों को समझने में Invest करिए: PM @narendramodi at @ficci_india centenary convention
— PMO India (@PMOIndia) November 19, 2026