وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 18 نومبر 2026 کو نئی دہلی میں ویلز کے شہزادے اور شہزادی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے ہندوستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔ ان تعلقات کو ہندوستان-برطانیہ وژن 2035 سے رہنمائی مل رہی ہے اور جولائی 2026 میں ہندوستان-برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدے ( سی ای ٹی اے) کے نافذ ہونے سے مزید تقویت حاصل ہوئی ہے۔
وزیر اعظم نے ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اختراعی حل کی حوصلہ افزائی کرنے میں ارتھ شاٹ پرائز کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ہندوستانی اختراع کاروں اور عالمی ماحولیاتی مسائل کے حل میں ان کی خدمات کو تسلیم کرنے کے لیے بھی اس کی ستائش کی۔ اس سلسلے میں 17 نومبر 2026 کو ممبئی میں منعقدہ ارتھ شاٹ پرائز ایوارڈز کا بھی ذکر کیا۔
اس ملاقات میں ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کا بھی موقع فراہم ہوا۔ اس دوران دفاع، صحت، تعلیم، مالیاتی ٹیکنالوجی اور عوام کے درمیان روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔
وزیر اعظم نے شاہ چارلس سوم اور وزیر اعظم اینڈی برنہم کو بھی اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔
****
ش ح۔ م ش ۔ ص ج
U. No-7871
It was a pleasure to meet Their Royal Highnesses The Prince and Princess of Wales. Appreciate the Earthshot Prize’s efforts in championing innovative climate solutions worldwide and also showcasing Indian ingenuity in addressing global environmental challenges. Look forward to further strengthening the India-UK Comprehensive Strategic Partnership and building on the momentum of the recently implemented Comprehensive Economic and Trade Agreement, for the shared prosperity of the people of our nations and the wider world. @KensingtonRoyal @RoyalFamily
— Narendra Modi (@narendramodi) November 18, 2026