Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے کوٹہ، راجستھان میں ہوئے حادثے میں جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے شہر کوٹہ میں ہوئے حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے سوگوار کنبوں کے تئیں اظہار تعزیت کی اور مجروحین کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

وزیر اعظم نے ہلاک ہونے والے ہر ایک شخص کے لواحقین کے لیے پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے اور زخمی کے لیے 50000 روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا؛

راجستھان کے شہر کوٹہ میں ہوئے افسوسناک حادثے میں جانوں کے ضیاع  کی خبر سے غمگین ہوں۔ اس دکھ کی گھڑی میں میرے خیالات و احساسات سوگوار کنبوں کے ساتھ ہیں۔ خدا کرے کہ مجروحین جلد از جلد صحتیاب ہوں۔

اس حادثے میں اپنی جان گنوانے والے ہر ایک فرد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی مالی امداد کی  جائے گی۔ زخمی کو 50000 روپے دیے جائیں گے: وزیر اعظم نریندر مودی@narendramodi

 

 

***

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:8087