Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

 وزیر اعظم نے ایک مضمون شیئر کیا، جس میں سماجی انصاف اور وِکست بھارت کی جانب رہنمائی میں آئین کے لازوال کردار کو اجاگر کیا گیا ہے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال کا ایک مضمون شیئر کیا، جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ کس طرح  آئین سماجی انصاف اور وِکست بھارت کی جانب ہماری رہنمائی کرنے  میں مسلسل لازوال  کردار ادا کررہا ہے۔

جناب میگھوال نے فلاحی اقدامات اور آئین کی اہم دفعات کو نمایاں کیا، جو ملک کو بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے ہندوستان کے تصور کو حقیقت کا روپ دینے کے مزید قریب لے جا رہی ہیں۔ انہوں نے پسماندہ طبقات، معاشی طور پر کمزور طبقوں اور خواتین کے لیے کیے گئے اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی تعمیر میں آئینی اقدار کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا

’’آئین سماجی انصاف اور وِکست بھارت کی جانب ہماری رہنمائی کرنے والا لازوال رہنما ہے۔

مرکزی وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے فلاحی اقدامات اور آئین کی اہم دفعات کے بارے میں ایک مضمون تحریر کیا ہے، جو ملک کو بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے ہندوستان کے تصور کو حقیقت کا روپ دینے کے مزید قریب لے جا رہی ہیں۔

انہوں نے پسماندہ طبقات، معاشی طور پر کمزور طبقوں اور خواتین کے لیے کیے گئے اقدامات کو اجاگر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملک کی تعمیر میں آئینی اقدار کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا ع خ۔ ن  م۔

U-8291