وزیر اعظم نے آج ‘انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن‘ کے 23 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور وفود کے سربراہان سے ملاقات کی، جو آئی او آر اے کی وزرائے خارجہ کونسل کے 25ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی میں موجود ہیں۔
بحر ہند کے ذریعے پروان چڑھنے والے ہزاروں سال پرانے تاریخی اور ثقافتی روابط کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ‘آئی او آر اے‘ کے سربراہ کی حیثیت سے تمام رکن شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت بحرِ ہند کے خطے میں امن، سلامتی، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنے ‘مہاساگر‘ (تمام خطوں میں سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور جامع پیش رفت) کے وژن کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ ساجھا کی:
’’نئی دہلی میں ‘انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن‘ کی وزراء کونسل کے 25ویں اجلاس میں شریک 23 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور وفود کے سربراہان سے ملاقات کر کے بے حد خوشی ہوئی۔
بحر ہند ہزاروں برسوں سے ہمارے عوام کو آپس میں جوڑے ہوئے ہے۔ ‘آئی او آر اے‘ کے سربراہ کی حیثیت سے، بھارت اپنے ‘مہاساگر‘ (تمام خطوں میں سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور جامع پیش رفت) کے وژن کو آگے بڑھانے اور بحرِ ہند کے خطے میں امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کو مضبوط کرنے کے لیے تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
@IORAofficial‘‘
Delighted to meet the Foreign Ministers and Heads of Delegation of the 23 Indian Ocean Rim Association Member-States participating in the 25th Meeting of the IORA Council of Ministers in New Delhi.
The Indian Ocean has connected our people for millennia. As Chair of IORA, India looks forward to working closely with all partners to advance its vision of MAHASAGAR (Mutual and Holistic Advancement for Security and Growth Across Regions) and to strengthen peace, security, stability and prosperity in the Indian Ocean Region.
@IORAofficial
— Narendra Modi (@narendramodi) November 27, 2026
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:8397