Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم سے فرانس کی وزیر دفاع فلورنس پارلے کی ملاقات


 نئی دہلی۔28  اکتوبر      فرانس کی وزیر دفاع محترمہ فلورنس پارلے نے آج وزیر اعظم سے ملاقات کی ۔

محترمہ پارلے نے وزیر اعظم کو باہمی دفاعی تعاون میں ہوئی پیش رفت کے بارے میں وزیر اعظم کو بتایا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دفاعی تعاون ہندوستان اور فرانس کے مابین منصوبہ جاتی شراکت کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے  نیز دفاعی ڈھانچے اور مشترکہ تحقیق و ترقی کے لیے ‘میک ان انڈیا’ فریم ورک میں مزید بہتر تعاون پر زور دیا ۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات کے علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت بھی کی ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں صدر میکرون  کا  جلد  ہی  استقبال کرنے کی   امید کرتا ہوں  ۔    

U-5391