پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ’’کیا اورا مودی‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک شاندار تقریب میں بھارت نژاد افراد کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ ایک خصوصی خیرسگالی کے اظہار کے طور پر نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم عز ت مآب کرسٹوفر لکسن بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر دس ہزار سے زائد بھارت نژاد افراد نے بھرپور جوش، ولولے اور گرمجوشی کے ساتھ شرکت کی، جس سے تقریب کا ماحول نہایت پُرجوش اور یادگار بن گیا۔
اپنے خطاب کے آغاز میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن کا تقریب میں شرکت، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور نیوزی لینڈ میں مقیم بھارتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی مسلسل حمایت پر دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بھارتی برادری کی جانب سے کیے گئے پُرتپاک استقبال کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں مقیم بھارت نژاد افراد نے اپنے عزم، محنت اور مستقل مزاجی کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے۔
نیوزی لینڈ میں مقیم بھارت نژاد برادری آج ایک متحرک اور بااثر قوت بن چکی ہے، جو وہاں کی زندگی کے تقریباً ہر شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔ وزیر اعظم نے اس برادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی ثقافت، تہواروں اور روایات کو محفوظ رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کثیرثقافتی معاشرے کو مزید رنگا رنگ اور مالامال بنایا ہے۔ انہوں نے بالخصوص اس برادری کے سیوا (بے لوث خدمت) کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رضاکارانہ خدمات، خیراتی سرگرمیوں اور سماجی بہبود کے میدان میں اس کی خدمات مثالی ہیں اور معاشرے کے لیے قابلِ تقلید نمونہ پیش کرتی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بظاہر یہ اجتماع بھارتی برادری کا تھا، لیکن حقیقت میں یہ بھارت اور نیوزی لینڈ کی دوستی، کھیلوں کے مضبوط تعلقات اور بڑھتی ہوئی اقتصادی شراکت داری کا جشن تھا۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ سال 2026 دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات کے سو سال مکمل ہونے کا سال ہے، اور دونوں حکومتیں اس تاریخی موقع پر کھیلوں کے شعبے میں اپنے تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔ وزیر اعظم نے مقامی ماؤری ثقافت کی شمولیت، ہم آہنگی اور پائیدار ترقی کے تصور کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت بھی ترقی کے ایسے ہی راستے پر گامزن ہے، جہاں ثقافتی ورثے کے تحفظ اور جدید ترقی کو یکجا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے نیوزی لینڈ میں مقیم بھارتی برادری پر زور دیا کہ وہ آئندہ بھی بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوستی، اعتماد اور تعاون کا مضبوط پل بنی رہے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان قائم ہونے والی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھایا جا سکے اور اس کے ثمرات دونوں قوموں تک پہنچ سکیں۔
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 9831
Incredible enthusiasm and affection at the community programme in Auckland. https://t.co/u4cv0Mx4ZJ
— Narendra Modi (@narendramodi) July 11, 2026
The India-New Zealand relationship is built on cherished memories, enduring friendship, shared values and a common commitment. pic.twitter.com/WDPFJgTwHy
— PMO India (@PMOIndia) July 11, 2026
India is always willing to learn from others. For us, it is not the size of a country's population that matters, but its commitment to the welfare of its people. pic.twitter.com/YVnYj0WEA6
— PMO India (@PMOIndia) July 11, 2026
There is a similarity between India and New Zealand.
— PMO India (@PMOIndia) July 11, 2026
It is our indigenous cultures... and our resolve to celebrate and preserve them. pic.twitter.com/SmqLhjsu7h
Even amid global uncertainties, India's pace of development is truly unprecedented. pic.twitter.com/ej5dwCMc1G
— PMO India (@PMOIndia) July 11, 2026
Just as India places great importance on its economy and ecology, it accords equal importance to its heritage. pic.twitter.com/TLG29peF0V
— PMO India (@PMOIndia) July 11, 2026
An unforgettable atmosphere at the community programme in Auckland!
— Narendra Modi (@narendramodi) July 11, 2026
Grateful to the Indian community of New Zealand. pic.twitter.com/aarWK3q8eg
The Indian community in New Zealand is one of the strongest pillars of our friendship. Addressing them in Auckland was a memorable experience.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 11, 2026
Here are some more glimpses from the community programme… pic.twitter.com/CFOlXnD6U8
Glad that my friend Prime Minister Christopher Luxon joined the community programme in Auckland. His presence reflects the warmth he has for India and the Indian community.@chrisluxonmp pic.twitter.com/zYr9ZkZBHi
— Narendra Modi (@narendramodi) July 11, 2026
न्यूजीलैंड के सभी निवासियों के लिए मैं 140 करोड़ भारतीयों की शुभकामनाएं लेकर यहां आया हूं। pic.twitter.com/DNWYx95emz
— Narendra Modi (@narendramodi) July 11, 2026
Whenever the Indian diaspora is praised, I feel very proud! pic.twitter.com/7DANDblQOs
— Narendra Modi (@narendramodi) July 11, 2026
इस वर्ष इंडिया-न्यूजीलैंड स्पोर्टिंग रिलेशन्स के सौ साल पूरे हो रहे हैं। आज भी स्पोर्ट्स में दोनों देशों के बीच परस्पर सहयोग की बहुत संभावनाएं हैं। pic.twitter.com/Dd3BKbe4OC
— Narendra Modi (@narendramodi) July 11, 2026
भारत और न्यूजीलैंड के बीच एक बड़ी समानता यह है कि दोनों ही देश Indigenous Culture को खूब सेलिब्रेट करते हैं। इसके एक नहीं अनेक उदाहरण हैं… pic.twitter.com/pmCF00I5bG
— Narendra Modi (@narendramodi) July 11, 2026
India has focused on economy and ecology but at the same time, we have preserved and protected our heritage too. As examples, talked about few instances relating to our Sikh brothers and sisters. pic.twitter.com/K6Oc5tpkGP
— Narendra Modi (@narendramodi) July 11, 2026