پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 10 نومبر 2017،وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے اعلی تعلیمی اداروں سےمتعلق داخلہ امتحانات منعقد کرانے کی غرض سے انڈین سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ ، 1960 کے تحت ایک خودمختار اور خود کفیل اولین ٹیسٹنگ آرگنائزیشن کے طور پر نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے ) کے ایک سوسائٹی کی حیثیت سے قیام کو منظوری دی ہے۔
خصوصیات:
یہ ایجنسی (این ٹی اے) ابتدائی طور پر وہ داخلہ امتحانات منعقد کرائے گی جو امتحانات فی الحال سی بی ایس ای کے ذریعہ کرائے جارہے ہیں۔ این ٹی اے کےمکمل طور پر قیام کے بعد یہ ایجنسی دیگر امتحانات بھی بتدریج منعقد کرائے گی۔ داخلہ امتحانات آن لائن منعقد کرائے جائیں گے اور ایک سال میں کم از کم دو مرتبہ امتحانات ہوں گے۔ اس سے امیدواروں کو اپنی بہتری کارگردی کا مظاہرہ کرنے کا مناسب موقع مل سکے گا۔ دیہی طلبا کی ضروریات کے مدنظر ایجنسی سب ڈسٹرکٹ /ضلع سطح پر مراکز قائم کرے گی اور جہاں تک ممکن ہوسکے گا طلبا کو ٹریننگ دینے والے افراد مہیا کرائے گی۔
ایم ایچ آر ڈی کے تقرر کردہ ممتاز ماہر تعلیم این ٹی اے کی صدارت کریں گے۔ سی ای او حکومت کے تقرر کردہ ڈائریکٹر جنرل ہوں گے۔ اداروں کے ارکان پر مشتمل بورڈآف گورنرس ہوگا۔ این ٹی اے کو پہلی بار 25 کروڑ روپے کی مالی امداد حکومت ہند کی طرف سے دی جائے گی تاکہ وہ پہلے سال میں اپنا کام کاج شروع کریں۔ اس کے بعد مالیاتی طور پر یہ خودکفیل ہوجائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ن ا ۔ ج۔
u-5648