Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے نیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن اور ارکان کے لئے ایک طے شدہ میعاد کی منظوری دی


نئی دہلی، 10جنوری 2018/ وزیراعظم جناب نریندر  مودی کی  زیر صدارت   مرکزی کابینہ نے نیشنل ٹرسٹ کے چیئر پرسن اور بورڈ کے  ارکان  کی مدت  تین سال کے لئے   متعین کرنے  کے لئے    بھول جانے کی بیماری  ، رعشہ ، ذہنی پسماندگی  اور کثیرالنوع معذوری ایکٹ ،1999  سے متعلق   نیشنل ٹرسٹ کے  سیکشن 4 (1) اور سیکشن  5(1) میں ترمیم   کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔  

نیشنل ٹرسٹ ایکٹ ۔1999  کے سیکشن 4(1)  کے تحت   نیشنل ٹرسٹ چیئرپرسن  یا بورڈ کا رکن  تین سال  کی اپنی طے شدہ مدت  سے آگے بھی   دفتر میں   مسلسل برقرا ر رہے گا جب تک کہ اس کے جانشین   کے  تقرری نہیں ہوجاتی ہے۔  چیئرپرسن  کے استعفی کی صورت   میں  سیکشن 5(1) کے تحت وہ آفس میں برقرار رہتا ہے   جب تک کہ    حکومت کے ذریعہ اس کے جانشین کی تقرری نہ کردی جائے۔  اپنی موجودہ شکل  میں ایکٹ کے درج بالا الترامات   کے نتیجے میں   چیئرمین   ایک غیر معینہ مدت کے لئے اپنے عہدہ پر برقرار رہتا ہے  کیونکہ کوئی بھی مناسب جانشین  تقرری کے لئے    مستحق نہیں پایا گیا۔  ایکٹ کے ان التزامات میں مجوزہ  ترامیم کا مقصد   اس طرح کی صورت حال سے  بچنا ہے اور اس سے   کسی بھی موجودہ عہدیدار  کے ذریعہ   کسی عہدہ پر   ایک طویل مدت تک    برقرار رہنے   کا امکان  ختم ہوجائے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ن ا۔ ج۔

U- 217