پی ایم انڈیا

نئی دہلی۔27 جنوری ؛ 1۔ کمبوڈیا کے ساتھ سال 2022-2018 کے لیے ثقافتی تبادلے کا پروگرام طے کیا گیا۔ اس سمجھوتے سے ثقافتی تبادلے کو فروغ حاصل ہوگا اور ہندوستان اور کمبوڈیا کے مابین دوستانہ تعلقات مستحکم ہوں گے۔ اس سمجھوتے پر ہندوستان کی طرف سے ثقافت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر مہیش شرما اور کمبوڈیا کی جانب سے محترمہ نیونگ سکونا وزیر برائے ثقافت اور فائن آرٹ نے دستخط کیے۔
2۔ ایگزم بینک اور حکومت کمبوڈیا کے درمیان کریڈٹ لائن سمجھوتہ طے کیا گیا تاکہ اسٹنگ سواہیب واٹر ریسورس ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کو فنڈ فراہم کیا جا سکے۔ مذکورہ سمجھوتے پر وزارت خارجہ کی سکریٹری (مشرق) محترمہ پریتی سرن جبکہ کمبوڈیا کی جانب سے معیشت اور خزانہ کے انڈر سکریٹری آف اسٹیٹ فن فلا نے دستخط کیے۔
3۔جرائم سے متعلق معاملات میں باہمی قانونی مدد سے متعلق سمجھوتہ ۔ اس کا مقصد تعاون اور جرائم سے متعلق قانونی مدد کے ذریعے جرائم کی روک تھام، اس کی جانچ کی موثر بہتری ہے۔ مذکورہ سمجھوتے پر ہندوستان کی جانب سے وزارت خارجہ کی سکریٹری (مشرق) محترمہ پریتی سرن اور کمبوڈیا کی جانب سے بین ممالک جرائم سے متعلق مشیر نے دستخط کیے۔
4۔ انسانوں کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مفاہمت کی یادداشت۔ اس سمجھوتے کا مقصد انسانوں کی اسمگلنگ سے متعلق امور پر باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔ مذکورہ سمجھوتے پر حکومت ہند کی طرف سے وزارت خارجہ کی سکریٹری (مشرق) محترمہ پریتی سرن اور کمبوڈیا کی جانب سے داخلہ کی سکریٹری آف اسٹیٹ (انسانوں کی اسمگلنگ) نے دستخط کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-512