Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے دمن اور دیو میں 1000 کروڑ لاگت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا

وزیراعظم نے دمن اور دیو میں  1000 کروڑ لاگت کے  مختلف ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا

وزیراعظم نے دمن اور دیو میں  1000 کروڑ لاگت کے  مختلف ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا


 

نئیدہلی۔24فروری؛وزیر اعظم، نریندر مودی نے آج دمن اور دیو میں  1000 کروڑ لاگت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ۔  انہوں نے پروگرام کے مستحقین کو سرٹیفیکٹ دئے اور دمن کالج گراؤنڈ میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کیا ۔

وزیر اعظم نے دمن میں منعقدہ عوامی اجلاس کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ یہ اجلاس نہ صرف لوگوں کی تعداد کے لحاظ سے بلکہ اس لحاظ سے بھی تاریخی ہے کہ ان ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز یہاں سے ہو رہا ہے ۔ 

انہونے دمن کے لوگوں سے صفائی کو اہمیت دینے کی درخواست کی، اسلئے کہ جب صفائی ہوگی، سیاحت کے مواقعے میں اضافہ ہوگا۔ انہوں  نے لوگوں اور دمن کی مقامی  انتظامیہ کو، دمن کوکھلے میں  رفع حاجت سے پاک بنانے کے لئے  مبارکباد پیش کی ۔ انہونے کہا کہ دمن نے جس طرح سے صفائی کو سنجیدگی سے لیا ہے اور اسکو عوامی تحریک کی شکل دی ہے وہ ہم سب کے لئے مثال ہے۔

دمن کی مشترک ثقافت کی تعریف کرتے ہوئے انہونے کہا کہ دمن ایک منی انڈیا بن گیا ہے اسلئے کہ یہاں ملک کے سبھی حصّے سے لوگ آتے ہیں اور یہاں کام کرتے ہیں ۔  

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ماہی گیروں کی بہبود کے لئے متعدد اقدامات کر رہی ہے اور حکومت کی ساری توجہ ‘نیلا انقلاب‘ پر مرکوز ہے۔ ایسا اسلئے ہے کہ حکومت نے ماہی گیروں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے عہد بستہ ہے ۔

وزیراعظم نے اڑان اسکیم کے تحت دیو کو احمدآباد سے جوڑنے والیایئر اڈیشا فلائٹ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ویڈیولنک کے ذریعہ  دمن سے دیو کے لئے ہیلی کاپٹر خدمات کا آغاز کیا ۔

وزیر اعظم نے  بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ منصوبہ کے تحت نو مولود لڑکیوں کو بدھائی کٹ تقسیم کئے ۔ انہوں نے دمن اور دیو انتظامیہ کی طرف سے مفت ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو سرٹیفکیٹ پیش کیئے اور اسکول جانے والی لڑکیوں میں سائیکل تقسیم کئے۔ انہوں نے سی این جی سے چلنے والی گاڑیوں کے لئے پرمٹ تقسیم کئے۔ انہوں نے پردھان منتری آواس یوجنا،پردھان منتری جیون جیوتی  بیما ، پردھان منتری جیون سرکشا یوجنا اور پردھان منتری مدرا یوجنا  سے مستفید ہونے والوں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-1055