Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے ملک میں تخریب کے مبینہ واقعات کی سخت مذمت کی


نئیدہلی ، 07 مارچ ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے بعض علاقوں میں ہونے والے تخریب کے واقعات کی سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی حرکتوں میں ملوث پائے گئے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یادرہے کہ ملک کے بعض علاقوں سے مجسمہ شکنی کی خبریں موصول ہوئی ہیں ۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ سے گفتگو کےدوران اس قسم کے واقعات پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ۔وزارت داخلہ نے ان واقعات کا سختی کےساتھ نوٹس لیا ہے اور ریاستی سرکاروںکو ہدایت کی ہے کہ اس قسم کی حرکتوں کے ارتکاب کو روکنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں اور ان حرکتوں میں ملوث پائے گئے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور قانونی دفعات کے تحت ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں ۔

U-1243