پی ایم انڈیا
نئی دہلی ،05؍اپریل : مرکزی کابینہ نے وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی قیادت میں بھارت اورایران کے مابین اس مفاہمتی عرضداشت کو اپنی استقدامی منظوری دے دی ہے جس کے تحت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات کے سلسلے میں تجارتی تدارکی موضوعات پر ایک ایکسپرٹ گروپ کا قیام عمل میں آئےگا ۔ اس مفاہمتی عرضداشت پر17فروری ، 2018کو ایران کے صدر کے دورے کے دوران دستخط ہوئے تھے ۔ اس مفاہمتی عرضداشت سے دونوں ممالک کے مابین اطلاعات کے باہم تبادلے ، صلاحیت سازی سرگرمیوں ، اینٹی ڈمپنگ اور ٹیکسوں کی چوری وغیرہ جیسے امورمیں تجارتی تدارکی اقدامات کے معاملے میں تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔
***************
U-1925