Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

امبیڈکر جینتی کے موقع پر وزیر اعظم کا دورہ چھتیس گڑھ


نئی دلّی ، 13 اپریل؍امبیڈکر جینتی کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل چھتیس گڑھ کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ چھتیس گڑھ کے ضلع بیجا پور جائیں گے ۔ وہ صحت اوردیکھ بھال مرکز کا افتتاح کریں گے جو کہ حکومت ہند کے صحت یقین دہانی پروگرام آیوشمان بھارت کا نقئب ہوگا ۔
وزیر اعظم بیجا پور ضلع میں جنگلا ترقیاتی ہب جائیں گے ۔ ایک گھنٹہ طویل ملاقات کے دوران وہ متعدد لوگوں سے ملیں گے اورانہیں متعدد ترقیاتی پہل قدمیوں سے آگاہ کریں گے ۔
صحت اور دیکھ بھال مرکز کے افتتاح کے موقع پر وہ آشا ورکروں سے ملاقات کریں گے ۔ وہ ایک آنگن واڑی ماڈل بھی جائیں گے اور آنگن واڑی ورکروں اور اس کے پوشن ابھیان کے استفادہ کنندگان بچوں سے ملاقات کریں گے ۔ وہ ہاٹ بازار ، صحت کیوسک بھی جائیں گے اور صحت ورکروں سے ملاقات کریں گے ۔ وہ جانگلا میں ایک بینک کی شاخ کا افتتاح کریں گے اور منتخبہ لوگوں کو مدرا اسکیم کے تحت منظور کردہ قرض کے لیٹر تقسیم کریں گے ۔ وہ دیہی بی پی او ملازمین سے بھی ملاقات کریں گے ۔
وزیر اعظم عوامی میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔ وہ ون دھن یوجنا کا افتتاح کریں گے ۔ وہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بھانو پرتاپ پور ۔ گو دوم ریلوے لائن کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔ وہ دلّی راج ہارا اور بھانو پرتاپ پورہ کے درمیان ایک ریل کو ہری جھنڈی دکھائیں گے ۔
وزیر اعظم ایل ڈبلیو ای علاقع میں پی ایم جی ایس وائی کے تحت 1988 کلو میٹر طویل سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ دوہ اجتماع سے بھی خطاب کریں گے ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔
u. 2079