پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 2 مئی 2018/مرکزی کابینہ نے جس کی میٹنگ کی صدارت وزیراعظم جناب نریند رمودی نے کی ہے ، ہندستان کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے ادارے (آئی سی اے آئی) اور جنوبی افریقہ کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے ادارے (ایس اے آئی سی اے) کے درمیان ایک دوسرے کو تسلیم کرنے کے سمجھوتے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات:
آئی سی اے آئی اور ایس اے آئی سی اے کے درمیا ن ایک دوسرے کو باہمی طور پر تسلیم کرنے کے سمجھوتے (ایم آر اے) کی مرکزی کابینہ نے منظوری دے دی ہے جس کا مقصد حساب کتاب کی معلومات پیشہ ورانہ اور دانشورانہ ترقی کے لئے باہمی تعاون کا ایک فریم ورک قائم کرنا ہے جس سے جنوبی افریقہ اور ہندستان کے درمیان حساب کتاب سےمتعلق پیشہ ور افراد کو ترقی حاصل ہوسکے اور وہ ایک دوسرے کے مفادات کو آگے بڑھاسکیں۔
اس سمجھوتے کے تحت
1۔اکاؤنٹینسی سے متعلق ہندستان کے پیشہ ور افراد کو مقامی اکاؤنٹینسی لیاقت کے سلسلہ میں تسلیم کیاجاسکے گا جو موجودہ آئی سی اے آئی لیاقت کے علاوہ ہوگی۔ اس سے جنوبی افریقہ کی منڈیوں میں ان کے لئے پیشہ ورانہ مواقع میں اضافہ ہوگا۔
2۔اس سے دونوں ملکوں کے اکاؤنٹنگ اداروں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
3۔پیشہ ورانہ افراد کے ایک دوسرے کے ملک میں آنے جانے میں اضافہ ہوگا اور دونوں ملکوں میں چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے کاروبار کو ایک نئی وسعت حاصل ہوگی۔
فوائد
آئی سی اے آئی کے لئے یہ بات بڑ ی اہم ہے کہ وہ ایس اے آئی سی اے کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھ سکے گا اوراس سے علاقہ میں اسے اپنے ارکان کے مفادات کو بڑھانے میں مد د ملے گی۔ پچھلے چند برسوں میں جو تعلقات قائم ہوئے ہیں وہ نوعیت اور باہمی فائدہ کے اعتبار سے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔ ایم آر اے کی وجہ سے ہندستان کے چارٹرڈ اکاؤنٹ کے علاقہ میں روزگار کے مواقع زیادہ پیدا ہوں گے اور اس سے وہ ہندستان کے لئے زیادہ رقمیں بھیج سکیں گے۔
پس منظر:
آئی سی اے آئی ایک قانونی ادارہ ہے جو پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے تحت قائم کیا گیا تھا۔ 1949 کا چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ایکٹ ہندستان چارٹرڈ اکاؤنٹینسی کی پیشہ ور کارروائی کو منضبط کرتا ہے۔ اسی طرح ایس اے آئی سی اے جنوبی افریقہ میں اکاؤنٹینسی کا ایک پرانا ادارہ ہے اور اس کا شمار دنیا کے سرکردہ اداروں میں ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ج ۔ ج۔
U- 2395