پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 02 مئی / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے تمباکو مصنوعات کی غیر قانونی تجارت کو ختم کرنے کے لئے تمباکو کنٹرول سے متعلق عالمی صحت ادارہ ( ڈبلیو ایچ او ) فریم ورک کنونشن کے پروٹوکول کو تسلیم کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ یہ سگریٹ نوشی اور تمباکو چبانے یا دھویں سے مبرا تمباکو ( ایس ایل ٹی ) دونوں ہی شکلوں جیسا کہ تمباکو کنٹرول سے متعلق عالمی صحت ادارہ کے فریم ورک کنونشن ( ڈبلیو ایچ او ایف سی ٹی سی ) کی دفعہ 15 کے تحت گفتگو کی گئی ہے اور جس کو اپنایا گیا ، کے لئے لاگو ہو گا ۔ ہندوستان ڈبلیو ایچ او ایف سی ٹی سی کا ایک فریق ہے ۔
تفصیلات
اس پروٹوکول میں فریقین کی ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا ہے ۔ یہ سپلائی چین کنٹرول کے اقدامات ، جن کو فریقوں کے ذریعہ لازمی طور پر اپنایا جانا چاہیئے ، کو بیان کیا گیا ہے ۔ اس میں تمباکو مصنوعات کی مینو فیکچرنگ کا لائسنس ، تمباکو مصنوعات کی مینو فیکچرنگ کے لئے مشینری ، پروڈکشن میں مصروف افراد کے ذریعہ مطلوبہ احتیاط کا برتا جانا ، پروڈکشن کی نگرانی کرنا ، ریکارڈ رکھنا ، سکیورٹی کے علاوہ ای کامرس میں مصروف افراد کے ذریعہ کئے جا رہے اقدامات ، آزاد تجارتی علاقے میں مینو فیکچرنگ اور ڈیوٹی سے آزاد فروخت جیسے امور شامل ہیں ۔
اس پروٹوکول میں غیر قانونی عمل کے علاوہ ، تنقیدی اقدامات مثلاً تمباکو مصنوعات کو ضبطی اور ضبط شدہ مصنوعات کو ٹھکانے لگانے کا بھی ذکر ہے ۔ پروٹوکول میں اطلاعات کے تبادلے ، راز داری کو برقرار رکھنے ، تربیت فراہم کرنے اور تکنیکی امداد فراہم کرنے میں بین الاقوامی اشتراک و تعاون فراہم کرنے کے علاوہ ، سائنٹفک ، ٹیکنیکل اور ٹیکنا لوجیکل معاملات میں اشتراک و تعاون پر زور دیا گیا ہے ۔
اثرات
مستحکم ضابطوں کے ذریعہ تمباکو مصنوعات کی غیر قانونی تجارت کے خاتمے سے تمباکو کے جامع کنٹرول کو مستحکم کرنے کے علاوہ تمباکو کے استعمال میں کمی لانے میں مدد ملے گی ۔ اس کے نتیجے میں تمباکو کے استعمال سے ہونے والے امراض کے بوجھ اور شرح اموات میں بھی کمی واقع ہو گی ۔
اس طرح کے معاہدے کو تسلیم کر لینے سے تمباکو سے متعلق موجودہ طرز عمل کے خلاف قابل عمل متبادل ابھر کر سامنے آئے گا۔ تمباکو وسیع پیمانے پر عوامی صحت کو متاثر کر رہا ہے ۔ تمباکو کی روک تھام میں پیش پیش رہنے والا ہندوستان بین الاقوامی تنظیموں بشمول عالمی کسٹم تنظیم پر اس طرح کی غیر قانونی تجارت کو کنٹرول کرنے کے لئے اپنا اثر و رسوخ رکھنے کا اہل ہو گا ۔
تمباکو پروڈکٹس کی غیر قانونی تجارت کو ختم کرنے سے متعلق یہ پروٹوکول تمباکو کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کرنے کو مستحکم کرنے کے لئے ایک نہایت اہم اقدام ہے ۔ علاوہ ازیں ، یہ پروٹوکول عوامی صحت میں ایک نیا قانونی آلہ ہے ۔ یہ پروٹوکول تمباکو مصنوعات کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام بلکہ خاتمے کے لئے نیز صحت سے متعلق بین الاقوامی اشتراک و تعاون کے لئے قانونی پہلوؤں کو مستحکم کرنے کے لئے نہایت موثر ذریعہ ہے ۔
( م ن ۔ م ع ۔ ع ا ) ( 02 – 05 – 2018 )
U. No.2389