Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم 25 مئی کو مغربی بنگال اور جھارکھنڈ کا دورہ کریں گے


 

نئی دہلی،24مئی 2018؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 مئی کو مغربی بنگال اور جھارکھنڈ کا دورہ کریں گے۔

وہ شانتی نکیتن  میں وشو بھارتی یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کے جلسے میں شرکت کریں گے۔ وہ شانتی نکیتن میں بنگلہ دیش بھون کا افتتاح بھی کریں گے، جو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ثقافتی تعلقات کی علامت ہے۔بنگلہ دیش کی وزیر اعظم محترمہ شیخ حسینہ ان دونوں تقریبات میں موجود ہوں گی۔

جھارکھنڈ میں وزیر اعظم  سندری میں  ایک تقریب میں حکومت ہند اور جھارکھنڈ سرکار کے مختلف پروجیکٹوں کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان میں ہندوستان ارورک او ررسائن لمٹیڈ کے  سندری فرٹیلائزر پروجیکٹ کا احیاء، گیل کے ذریعے رانچی سٹی گیس ڈسٹری بیوشن  پروجیکٹ، دیو گھر میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) دیوگھر ہوائی اڈے کا فروغ اور پتراتو سپر تھرمل پاور پروجیکٹ(3x800MW) شامل ہیں۔

ان کے سامنے جن اوشدھی کیندروں کے لئے مفاہمت ناموں کے تبادلے بھی کئے جائیں گے۔

وزیر اعظم اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

بعد میں وزیر اعظم جھارکھنڈ کے رانچی میں معیاری اضلاع کے ضلع کلکٹروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

 

 

U: 2760