پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 05 جون / وزیراعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ملک بھر میں پردھان منتری آواس یوجنا کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی ۔ حکومت کی متعدداسکیموں کے مستفیدین کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وزیراعظم کی بات چیت کی سیریز کے تحت یہ تیسری بات چیت ہے ۔
پردھان منتری آواس یوجنا کے مستفیدین کے ساتھ تبادلہ خیال پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ اس طرح کی بات چیت سے اسکیم کے متعدد پہلوؤں بشمول اسکیم کے متعلقہ شعبوں میں جہاں اصلاح کی ضرورت ہے ، کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا صرف اینٹ اور مورٹار سے متعلق نہیں بلکہ بہتر معیار زندگی اور خواب کو حقیقت بنانے سے متعلق ہے۔
مستفیدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ چار برس کے دوران حکومت نے سبھی کیلئے گھر کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ایک مشن کے انداز میں طریقہ کار اپنایا ہے ۔ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی سمت میں کام کر رہی ہے کہ سال 2022 تک جب ہندوستان اپنی آزادی کے 75 سال پورا ہونے کا جشن منائے گا ، ہرایک ہندوستانی کے پاس اس کا اپنا گھر ہو۔
پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت حکومت دیہی علاقوں یں تین کروڑ گھر اور شہری علاقوں میں ایک کروڑ گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ حکومت نے اب تک شہری علاقوں میں 47 لاکھ سے زائد گھروں کی تعمیر کو منظوری دے چکی ہے ۔ یہ تعداد سابقہ حکومت کے ذریعہ پچھلے دس سال کے دوران دی گئی منظوری سے چار گنا زیادہ ہے ۔ اسی طرح سے گزشتہ چار برس کے دوران حکومت کے ذریعہ ملک کے دیہی علاقوں می ایک کروڑ سے زائد گھروں کی تعمیر کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ سابقہ حکومت کے ذریعہ 25 لاکھ گھر تعمیر کرنے کو منظوری دی گئی تھی ۔ حکومت گھر کی تعمیر میں لگنے والے وقت میں بھی کمی لانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ پہلے گھر کی تعمیر میں اٹھارہ مہینے کا وقت لگتا تھا اب اس میں کمی لاکر 12 مہینے میں گھر کی تعمیر ہو رہی ہے ۔ اس طرح سے تقریباً 6 مہینے کا وقت بچ گیا ۔ موجودہ سرکار کے ذریعہ پردھان منتری آواس یوجنا میں کی گئی تبدیلیوں کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گھر کی سائز کو بھی بڑھا کر 20 مربع میٹر سے 25 مربع میٹر کر دیا گیا ہے ۔ اس طرح اسکیم کے تحت دی جانے والی مالی امداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ پہلے گھر کی تعمیر کیلئے مالی امداد کے طور پر 70 سے 75 ہزار روپے دیئے جاتے تھے ۔ اب اس میں اضافہ کر کے 125000 روپے کر دیا گیا ہے ۔
گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا ملک کے شہریوں کی عزت سے جڑی ہوئی ہے ۔ یوجنا کا فوکس اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین ، دویانگ بھائی بہنوں کے علاوہ درج فہرست ذاتوں (ایس سی ) ، درج فہرست قبائل(ایس ٹی ) ، دیگر پسماندہ ذاتوں (اوبی سی ) اور اقلیتی فرقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو گھر تک رسائی حاصل ہو ۔
مستفیدین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا نے سبھی کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے ہیں ۔ اس اسکیم کو مزید مستحکم کرنے کے مقصد سے سرکار ہنر مندی کو فروغ دینے کیلئے کام کر رہی ہے تاکہ تیزی کے ساتھ معیاری گھروں کی تعمیر کو یقینی بنایا جا سکے ۔ اس کے تحت سرکار نے تقریباً ایک لاکھ راج مستری کو تربیت دینے کا کام شروع کر دیا ہے۔علاوہ ازیں سرکار متعدد ریاستوں میں خواتین راج مستری کو بھی ٹریننگ فراہم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے ۔ سرکار کے اس عمل سے یقینی طور پر عورتیں با اختیار ہوں گی۔ وزیراعظم کے ساتھ بات چیت کے دوران پردھان منتری آواس یوجنا کے تمام مستفیدین نے گھر کی ملکیت رکھنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گھر کا مالک بننا ان کا خواب تھا۔ مستفیدین نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ گھر کے ذریعہ ان کی زندگی اور ان کی زندگی کامعیار کس طرح بدل گیا ہے۔
**************
( م ن ۔م ع۔ م ف (
U. No2935
Interacting directly with beneficiaries of various Government schemes is wonderful. One gets to know various aspects of the scheme including some of the areas where we can improve. Today I am delighted to interact with PMAY beneficiaries: PM @narendramodi https://t.co/2XO39DhzSO
— PMO India (@PMOIndia) June 5, 2018
Every human desires his or her own house. A person becomes much happier when he or she has a house. The Awas Yojana is not merely about brick and mortar. It is about a better quality of life and dreams coming true: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) June 5, 2018
The NDA Government is giving great importance to the housing sector. We are working towards ensuring that every Indian has a home by 2022, when India marks 75 years since Independence: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) June 5, 2018
We have been working to free the housing sector from middlemen, corruption and ensuring that the beneficiaries get their own home without hassles: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) June 5, 2018
The housing sector is being invigorated with latest technology. This is enabling faster construction of affordable houses for the poor in towns and villages: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) June 5, 2018
The focus is to ensure more women, Divyang sisters and brothers, people from SC, ST, OBC and Minority communities get access to housing. PMAY is linked with dignity of our citizens: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) June 5, 2018
Due to PMAY, there are employment opportunities being created for people. At the same time, we are working on skill development to enable faster and better quality construction of the houses: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) June 5, 2018
I am very happy that I have my own house due to the PMAY. Due to a house the children can study easily: Phulmati Ji from Bastar in Chhattisgarh
— PMO India (@PMOIndia) June 5, 2018
Earlier I lived in a slum and never thought I would have a home but PMAY changed that. Today I am very happy. I am no longer inconvenienced by rain: Begambee Kadarbek Ji from Vellore in Tamil Nadu
— PMO India (@PMOIndia) June 5, 2018
I must share with you that we never had to pay any bribe in order to get a house. The process was simple and there was no corruption: Begambee Kadarbek Ji from Vellore in Tamil Nadu
— PMO India (@PMOIndia) June 5, 2018
I have my own home for the last one year. Before that I faced inconvenience and could never get good sleep. The PMAY changed all of that: Usha Bai Gond Ji from Jabalpur in Madhya Pradesh
— PMO India (@PMOIndia) June 5, 2018
Delight to have my own home. I got my home five months ago...I never imagined that I will have my own house. My quality of life has improved after the house: Ranjana Ji from Lucknow
— PMO India (@PMOIndia) June 5, 2018
Earlier no one paid attention to our aspirations. You have personally worked for the poor and due to you we have got our own home: Rekha Ji from Chhindwara, Madhya Pradesh tells PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) June 5, 2018