پی ایم انڈیا
نئی دہلی،22/جون۔وزیراعظم جناب نریندر مودی 23 جون کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم اندور میں مدھیہ پردیش شہری وکاس مہتو میں شرکت کریں گے۔ جناب نریندر مودی ریاست کے مختلف مقامات پر 4000 کروڑ روپیہ کی مالیت کے متعدد شہری ترقیاتی پراجیکٹوں کاریموٹ کے ذریعہ افتتاح بھی کریں گے۔ ان میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مکانات، پینے کے پانی کی فراہمی کی شہری ا سکیمیں، ٹھوس کچرے کا شہری بندوبست، شہری حفظان صحت، شہری ٹرانسپورٹیشن اور دلکش شہری منظر سے متعلق پراجیکٹ شامل ہیں۔
وہ2018 کے سوچھ سرویکشن ایوارڈ تقسیم کریں گے اور سوچھ سرویکشن 2018 دیش بورڈ کی شروعات کریں گے۔ انتہائی کی صاف ستھرے شہروں اور بہترین کارکردگی والی ریاستوں کو وزیراعظم کے ہاتھوں ایوارڈز حاصل ہوں گے۔ ایک سوچھ اختراع ا یک بہترین سوچھ پریکٹس اور ایک چھوٹے سوچھ صنعت کار کو بھی وزیراعظم سے ایوارڈز حاصل ہوں گے۔
اس سے پہلے راج گڑھ میں وزیراعظم موہن پورہ پراجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس پراجیکٹ کے ذریعہ راج گڑھ ضلع میں زرعی اراضی کو آبپاشی کی سہولت حاصل ہوگی۔ اس سے علاقے کے گاؤوں کو پینے کا پانی بھی دستیاب ہوگا۔ وزیراعظم پینے کے پانی کی متعدد اسکیموں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
********
U-3240