پی ایم انڈیا
ڈی این اے لیباریٹریوں کے الحاق اور ریگولیشن کو لازمی قرار دیا
نئی دہلی،4؍جولائی/ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے ڈی این اے ٹیکنالوجی (استعمال اور عمل) ریگولیشن بل، 2018 کو اپنی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات:
پس منظر:
فورینسک ڈی این اے پروفائلنگ کا ایسے جرائم کو سلجھانے میں بہت زیادہ اہمیت ہے، جن میں انسانی جسم (جیسے قتل، زنا بالجبر، انسانی اسمگلنگ یا شدید طور پر زخمی) کو متاثر کرنے والے نیز جائیداد (جیسے چوری، سیندھ لگانے اور ڈکیتی سمیت) کے نقصان سے متعلق معاملوں سے جڑے جرائم کو سلجھایا جاتا ہے۔ 2016 کے قومی جرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں ایسے جرائم کی کل تعدادسالانہ 3 لاکھ سے زیادہ ہے۔ فی الحال، ان میں سے صرف بہت چھوٹے حصے کا ہی ڈی این اے ٹیسٹ کیا جاتاہے۔ امید ہے کہ جرائم کے ایسے زمروں میں اس ٹیکنالوجی کے وسیع تراستعمال سے نہ صرف انصاف کے عمل میں تیز ی آئے گی، سزا دالنے کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا، جو فی الحال صرف 30 فیصد (2016 کے این سی آر بی اعداد و شمار )ہے۔
U. No. 3455