Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے روایتی دواؤں اور ہومیوپیتھی کے طریقہ کار کے شعبے میں تعاون کے لئے بھارت اور کیوبا کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی


 

نئی دہلی،18؍جولائی،وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے   روایتی دواؤں  اور ہومیوپیتھی کے شعبوں میں تعاون کے لئے بھارت اور کیوبا کے درمیان پہلے ہوئے مفاہمت نامے کو منظوری دے دی ہے۔ اس مفاہمت نامے پر 22 – 06 -2018  کو دستخط کئے گئے تھے۔

اثرات:

یہ مفاہمت نامہ دونوں ملکوں کے درمیان روایتی ادویات اور ہومیوپیتھی کے طریقہ علاج کے شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافہ کرے گا۔ دونوں ملکوں کے مشترکہ ثقافتی وراثت  کو دیکھتے ہوئے  یہ مفاہمت نامہ وسیع اہمیت کا حامل ہوگا۔

 

U-3679