پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 7 ستمبر 2018، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں دنیا بھر کی مختلف آٹوموٹیو اور نقل و حمل کی کمپنیوں کے سربراہان کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔
ٹویوٹا ، ایس اے آئی سی موٹر کارپوریشن شنگھائی، بوش، اے بی بی لمیٹیڈ، ہیونڈئی موٹر کمپنی، فورڈ اسمارٹ موبلٹی ایل ایل سی اور اوبر ایوی ایشن جیسی متعدد کمپنیوں کے ایک اعلی سطحی وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔
یہ کمپنیاں نئی دہلی میں منعقدہ موو۔عالمی موبلٹی سمٹ میں شرکت کررہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔م ع۔ن ا۔
U- 4640