Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے سماجی، اقتصادی، صنعتی اور علاقائی ترقی کے پروگراموں کے شعبے میں نیتی آیوگ اور روسی فیڈریشن کی اقتصادی ترقی کی وزارت کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی


 

نئی دہلی،26 ستمبر2018؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی نے آج سماجی، اقتصادی، صنعتی اور علاقائی ترقی کے پروگراموں کے شعبے میں نیتی آیوگ اور روسی فیڈریشن کی اقتصادی ترقی کی وزارت کے درمیان ایک مفاہمت نامہ کو منظوری دے دی ہے۔

اس مفاہمت نامہ کا مقصد حکمت عملی کی تیاری اور نفاذ کے فریم ورک میں تعاون اور سماجی، اقتصادی، صنعتی اور علاقائی ترقی کے پروگراموں کے امکانات کا پتہ لگانا ہے۔ یہ مفاہمت نامہ ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے اور ایک دوسرے کی قوت و مارکیٹ ٹیکنالوجیوں اور پالیسیوں کو سمجھنے کے لئے ماحول فراہم کرتا ہے۔ اس مفاہمت نامہ میں تعاون کے حسب ذیل شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

  1. آپسی مفاد کے معاملات سے متعلق مشترکہ تحقیقی پروجیکٹوں پر عمل آوری اور ان کا اہتمام کرنا۔
  2. حکومت کی حکمت عملیوں اور ترقیاتی پروگراموں سمیت دونوں فریقوں کے درمیان آپسی مفاد کے معاملات سے متعلق اعلانات اور تحقیق کے کاموں کا تبادلہ۔
  3. مشترکہ پروگراموں میں شرکت کے لئے دونوں فریقوں کے ماہرین کا دورہ۔
  4. طے شدہ ایجنڈے پر سیمیناروں ، کانفرنسوں اور دیگر میٹنگوں کا اہتمام کیا جانا۔
  5. دونوں فریقوں کی آپسی مرضی کے مطابق تعاون کی دیگر صورتیں۔

 

 

U: 4966