Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے بھارت اور ازبیکستان کے درمیان قانون اور انصاف کے شعبے میں تعاون کے مفاہمت نامے کو منظوری دی


 

نئی دہلی،26؍ستمبر، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بھارت اور ازبیکستان کے درمیان  قانون اور انصاف کے شعبوں میں تعاون پر ایک مفاہمت نامے کو منظوری دی ہے۔

فوائد:

مفاہمت نامے کے تحت قانونی پیشہ ور افرا د اور  حکومت کے عہدیدار وں کے تجربات کے تبادلے اور  معاملات کو حل کرنے کی خاطر ایک مؤثر اور قانونی نظام کے لئے ان کی تربیت کی گنجائش ہے۔ یہ مفاہمت نامہ دونوں ملکوں کے درمیان قانونی خدمات کی فراہمی میں زیادہ تعاون میں سہولت پیدا کرے گا اور معلومات کے تبادلے اور دونوں ملکوں کے درمیان تربیت اور حکومت کے اہلکاروں کی قانونی صلاحیتوں کو فروغ دیا جاسکے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 (م ن-وا- ق ر)

U-4986