Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے بھوپا ل کی بجائے ضلع سیہور میں ذہنی صحت بازآبادکاری کے قومی ادارے کے قیام کو منظوری دی


 

نئیدہلی،3؍اکتوبر، مرکزی کابینہ نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں 16؍مئی 2018 کو لئے گئے اس سے قبل کے فیصلے میں جزوی ترمیم کرتے ہوئےاسے  اپنی منظوری دے دی ہے۔ اس کے تحت  ذہنی صحت بازآبادکاری کے قومی ادارے (این آئی ایم ایچ آر)کا قیام  ضلع سیہور (بھوپال-سیہور شاہراہ)  پر  عمل میں لانے کو اپنی منظوری  دی  گئی ہے۔ اس سے قبل یہ ادارہ بھوپال ، مدھیہ پردیش میں قائم ہونا تھا۔

فوائد:

این آئی ایم ایچ آر ملک میں ذہنی صحت بازآبادکاری کے شعبے میں اپنی نوعیت کا اولین ادارہ ہوگا۔ یہ ادارہ انسانی وسائل کے سلسلے میں صلاحیت سازی کے معاملے میں عمدگی کے ایک ادارے کے طور پر کام کرے گا اور ذہنی صحت، بازآبادکاری کے شعبے میں تحقیقات انجام دے گا۔ ادارہ ذہنی طورپر بیمار افراد کی مؤثر بازآبادکاری کے سلسلے میں، ان کے جسم سے مطابقت رکھنے والے نمونے ؍پروٹوکول وغیرہ کی فراہمی کے سلسلے میں بھی اپنی سفارشات پیش کرے گا۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ ۔ک ا

U-5141