Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے ملک بھر میں متعدد مقامات پر سرکاری نجی شراکت داری کے ذریعے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکلس کے قیام سے متعلق اسکیم کو منظوری دی


 

نئی دہلی؍24اکتوبر2018 ءوزیر اعظم جناب نریندر مودی  کے زیر صدارت مرکزی کابینہ نے ملک بھر میں متعدد مقامات پر  سرکاری نجی شراکت داری کے ذریعے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکلس کے قیام کو منظوری دی ہے،جو مانگ اور دستیاب بنیادی ڈھانچے کی بنیاد پر منتخب مقامات پر آئی آئی ایس کی ترقی کے مواقع تلاش کرے گا۔

فوائد:

آئی آئی ایس کے قیام سے بھارتی معیشت کے کلیدی شعبوں کے لئے عالمی مسابقہ آرائی کو تقویت ملے گی اور اس کے لئے اعلیٰ معیار کی ہنرمندی کی ٹریننگ اوراپلائیڈ ریسرچ تعلیم دی جائے گی اورصنعت سے براہ راست اور معنی خیزرابطہ فراہم ہوگا۔اس سے ملک بھر کے آرزو مند نوجوانوں کو موقع ملے گا کہ وہ اعلیٰ معیار کی ہنرمندی کی ٹریننگ تک رسائی حاصل کریں اور صنعت سےرابطہ کے ذریعے جواب دہی کے دائرے  میں اضافہ کریں۔

سرکاری زمین کے حوالے سے نجی شعبے کی صنعت اور عوامی سرمایہ کا فائدہ اٹھاکر یہ مہارت ، علم اور مسابقہ آرائی کے نئے ادارے قائم کرے گا۔

 

 

U: 5454