پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 1نومبر 2018/وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے اڈیشہ کے جھرسا گڈا ہوائی اڈہ کا نام ویر سریندر سائی ہوائی اڈہ جھرسا گڈا کرنے کو منظوری دے دی ہے۔
فائدے:۔
ویر سریندر سائی اڈیشہ کے جانے مانے مجاہد آزادی ہیں ، جھرسا گڈا ہوائی اڈہ کو نیا نام دینے سے اڈیشہ سرکار کی طویل عرصہ سے جاری مانگ پوری ہوگی جو مقامی لوگوں کے جذبات کے عین مطابق ہے۔ یہ قدم ریاست سے جڑے معزز شخصیتوں کے تئیں خراج عقیدت ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ح ا ۔ ج۔
U- 5592