Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کی پہلی جنگ عظیم میں شہید ہونے والے ہندوستانی فوجیوں کوخراج عقیدت


 

نئی دہلی۔ 11  نومبر        وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پہلی عالمی جنگ میں شہید ہونے والے ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کہا ‘‘ آج جب ہم پہلی عالمی جنگ کے سو سال پورے کر چکے ہیں ، ہم عالمی امن، ہم آہنگی اور بھائی چارے کا ماحول قائم کرنے کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کا اظہارکرتے ہیں تاکہ جنگ کے باعث موت اور تخریب کاری کا اعادہ نہ ہو ۔

ہم اپنے ان سپاہیوں کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے پہلی عالمی جنگ میں حصہ لیا  ۔ یہ ایک ایسی جنگ تھی جس میں ہندوستان براہ راست شامل نہیں تھا تاہم  ہمارے سپاہیوں نے صرف امن کی خاطر پورے دنیا میں اس جنگ کے حصہ رہے  ۔

ہمیں فرانس میں واقع نیوے چیپل میموریل اور عزرائیل کے حیفا میں واقع میموریل میں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ یہ دونوں مقامات پہلی جنگ عظیم میں ہندوستانی فوجیوں کے رول سے وابستہ ہیں ۔ جب وزیر اعظم بنجامین نتنیاہو ہندوستان تشریف لائے تھے تو ہم نے تین مورتی – حیفا چوک پر خراج عقیدت پیش کئے تھے ۔ ’’   

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن ۔ رض۔  را(

 

U-5713