پی ایم انڈیا
نئی دہلی،22؍نومبر، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ ، طلباء ، اساتذہ ، محققین اور سائنس دانوں کے تبادلے کے ذریعے تعاون پر مبنی کام کی مضبوط بنیاد رکھنے کے لئے ہندوستان کے اٹل اختراعی مشن اور روس کے فنڈ ٹیلنٹ اور کامیابی کے درمیان مفاہمت نامے کی جانکاری دی گئی۔ اس سمجھتے پر دستخط پانچ اکتوبر 2018 کو کئے گئے تھے۔
فائدے:
اس مفاہمت نامے سے سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ طلباء ، اساتذہ ، محققین اور دونوں ملکوں کے درمیان سائنس دانوں کے تبادلے کے ذریعے تعاون پر مبنی کام کو مضبوط بنیاد رکھنے میں مدد ملے گی۔
اہم اثرات:
اس مفاہمت نامے سے دونوں ملکوں کے اسکولوں ، یونیورسٹیوں ، ثقافتی اداروں ، سائنس اور ٹیکنالوجی اور خصوصی تعلیمی اداروں ، اعلیٰ تکنیک کمپنوں ، اسٹارٹ اپ اور اختراع کے مرکزوں کے درمیان رشتے قائم کرنے کے لئے نظام دستیاب ہوسکے گا۔ توقع کی جاتی ہے کہ اس کے تحت دونوں ملکوں میں نئے سائنسی معلومات ، دانشورانہ املاک ، اختراع اور اشیاء کی ترقی کو فروغ دیا جاسکے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-ح ا- ق ر)
U-5892