Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے قومی یکجہتی کے لیے سردار پٹیل ایوارڈ کا اعلان کیا


نئی دہلی،23/دسمبر       وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گذشتہ روز کیواڈیہ میں ڈی جی پیز/ آئی جی پیز کانفرنس میں قومی یکجہتی کے لیے سالانہ سردار پٹیل ایوارڈ کا اعلان کیا۔ یہ ایوارڈ قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی غیر معمولی کوششوں کے لیے دیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘سردار پٹیل نے ہندوستان کو ایک کرنے میں اپنی زندگی لگا دی۔ قومی یکجہتی کے لیے سردار پٹیل ایوارڈ، ان کو ایک مناسب خراج عقیدت ہوگا اور اس سے ہندوستان کی ایکتا اور قومی یکجہتی کو فرو غ دینے کے لیے کام کرنے کے واسطے مزید لوگوں کو تحریک ملے گی۔’’

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن ۔ اگ  ۔ را  ۔ 23 – 12 – 2018)

 U. No. 6417