Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے نیشنل کمپنی لا اپیلیٹ ٹرائبونل میں تین عدالتی اراکین اور تین تکنیکی اراکین کی اضافی آسامیوں کی تشکیل کو منظوری دی


 

نئی دہلی،  27 مارچ 2019،   وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے آج نیشنل کمپنی لا اپیلیٹ رائبونل  (این سی ایل اے ٹی) میں تین عدالتی اراکین اور تین تکنیکی  اراکین  کی اضافی اسامیوں کے قیام کو منظوری دے دی ہے۔

یہ آسامیاں لیول 17(2,25,000/فکسڈ) اور دیگر لازمی بھتے تشکیل دیئے جائیں گے۔ اس سے ہر سال 22782096 کروڑ روپے  کا مالی بوجھ پڑے گا۔  اس سےاین سی ایل اے ٹی  کو مالی قانون 2017، کمپنیوں کے قانون اور آئی بی سی 2016 کے تحت  فراہم کئے گئے مینڈیٹ کو  پورا کرنا اور طے شدہ وقت میں معاملے کو نپٹانا یقینی ہوسکے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  م ن۔ح ا۔ن ا۔

(27.03.2019)

U- 1686