پی ایم انڈیا
نئیدہلی۔23؍مئی۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کو عام انتخابات 2019 میں کامیابی حاصل کرنے پر بنگلہ دیش کی وزیراعظم محترمہ شیخ حسینہ ، بھوٹان کے شاہ جناب جگمے کھیسر نامگیال وانگ چُک ، بھوٹان کے وزیراعظم ڈاکٹر لوٹے شیرنگ، نیپال کے وزیراعظم جناب کے پی شرما اولی، مالدیپ کے صدر جناب ابراہیم محمد صالح، سری لنکا کے وزیراعظم جناب رانیل وکرما سنگھے ، روس کے صدر جناب ولادیمیر پوتن، فرانس کے صدر جناب ایمینوئیل میکرون ، جاپان کے وزیراعظم جناب شنزو آبے، آسٹریلیا کے وزیراعظم جناب اسکاٹ موریسن، موریشش کے وزیراعظم جناب پروند جگن ناتھ، متحدہ عرب امارات کے شہزادہ ولی عہد جناب محمد بن زائد اور اسرائیل کے وزیراعظم جناب بنجامن نیتن یاہو سمیت دنیا بھر کے عالمی رہنماؤں سے مبارکبادی ٹیلی فون کالیں موصول ہوئی ہیں۔
عالمی رہنماؤں نے وزیراعظم کو گرم جوشانہ تہنیت پیش کرتے ہوئے خیال ظاہر کیا ہے کہ جس تاریخی رائے دہندگی کا اظہار کیا گیا ہے اس سے بھارت کے عوام کا وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کے ئیں ان کے پائیدار یقین کا اظہار ہوتا ہے۔
مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار کے لیے اپنی جانب سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ عام انتخابات نے بھارت کی جمہوریت کی قوت کو مستحکم کیا ہے جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے۔ انہوں نے باہمی طور پر مفید تعلقات اور کثیر پہلوئی تعاون کو بالیدہ بنانے کیلئے عوامی رہنماؤں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے اور اپنی جانب سے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس سے بھی کہیں زیادہ مضبوط تعلقات کو پروان چڑھانے کیلئے مزید کوششیں کرنا جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم نے متعدد دیگر رہنماؤں کے تئیں بھی اظہار تشکر کیا ہے جنہوں نے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔۔ع ن
U-2186