پی ایم انڈیا
نئی دہلی،12 اکتوبر / وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج شیلانگ کے آرک بشپ ریو ڈومنک جالا کے وفات پر تعزیت کا اظہا رکیا ہے۔
وزیراعظم نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ آرک بشپ کی رحلت سے رنجیدہ ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ ریو ڈومنک جالا کو ہمیشہ ‘‘سماج کی بے لوث خدمت اور میگھالیہ کی ترقی کے تئیں ان کے جنون کے لیے یاد کیا جائے گا۔ ان کی روح کو سکون ملے۔’’
شیلانگ کے آرک بشپ ریو ڈومنک جالا کی وفات 11 اکتوبر 2019 کو متحدہ ریاست ہائے امریکہ کے کیلی فورنیا میں ایک کار حادثے میں ہو گئی۔
انہیں 19 نومبر، 1977 کو ڈان باسکو کے سیلیسین کا پادری مقرر کیا گیا تھا۔ دسمبر 1999 میں شیلانگ کا آرک بشپ بنائے جانے سے قبل وہ گواہاٹی مجلس کے سربراہ تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن ۔ رض۔ م ت ح(
U-4568
Anguished by the passing away of Most Rev. Dominic Jala, the Archbishop of Shillong. He will be remembered for his impeccable service to society and passion towards Meghalaya’s progress. May his soul rest in peace: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) October 12, 2019