پی ایم انڈیا
نئی دہلی 07 نومبر۔مرکزی کابینہ نے جس کیا صدارت وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کی ۔صحت اور ادویات کے شعبے میں تعاون کے سلسلے میں بھارت اور برازیل کے درمیان ایک مفاہمت نامے کی منظوری دی ہے ۔ امید ہے کہ اس مفاہمت نامے پر نومبر 2019 میں دستخط کردئے جائیں گے ۔
فوائد:
بھارت اور برازیل کے درمیان باہمی مفاہمت نامے سے صحت کے شعبے میں اور صحت کے شعبے میں تحقیق کے سلسلے میں مشترکہ کوششوں اور ٹکنالوجی کے فروغ کے ذریعہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی حوصلہ افزائی ہوگی۔اس سے دونوں ملکوں کے عوام کی صحت کے حالات میں بہتری پیدا ہوگی۔اس سے بھارت اور برازیل کے درمیان باہمی تعلقات کو استحکام حاصل ہوگا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
U-4980