پی ایم انڈیا
سب کا ساتھ ، سب کا وِکاس اور سب کا وِشواس کے منتر اور ایک بھارت–
شریشٹھ بھارت کے جذبے سے بوڈو معاہدہ ہوا : وزیر اعظم
بوڈو علاقے کی ترقی حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیح ہے ، 1500 کروڑ روپئے کے ترقیاتی پیکیج پر کام شروع ہو گیا ہے : وزیر اعظم
نئی دہلی، 30 جنوری / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بوڈو معاہدے کو آسام میں امن اور ترقی کے لئے ایک تاریخی باب قرار دیا ہے ۔ بوڈو معاہدے کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ‘‘ سب کا ساتھ ، سب کا وِکاس اور سب کا وشواس کے منتر اور ایک بھارت – شریشٹھ بھارت’’ کے جذبے سے ترغیب پاکر ہوا ہے ۔
اپنے مختلف ٹوئیٹس میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ‘‘ جہاں بھارت ، پوجیہ باپو کو ، اُن کی پونیہ تیتھی پر یاد کر رہا ہے ، وہیں آسام امن اور ترقی کے تاریخی باب کو دیکھ رہاہے ۔ 50 سال کے انتظار کے بعد ہمارا بوڈو دوستوں کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا ہے ، جو نئی شروعات کا نقیب ہے ۔ اس سے آسام کے اتحاد میں استحکام آئے گا اور روشن مستقبل میں ترقی آئے گی ۔
بوڈو تنظیموں کے ساتھ تاریخی معاہدے پر دستخط کے بعد بوڈو علاقوں کی ترقی ، ہماری حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیح بن گئی ہے ۔ جامع 1500 کروڑ روپئے کے پیکیج پر کام شروع ہو گیا ہے ۔ ہماری خصوصی توجہ وہاں کے لوگوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے اور سرکاری اسکیموں کا بوڈو کو پورا پورا فائدہ پہنچانے پر مرکوز رہے گی ۔
ترقی کی راہ پر ہمارے ساتھ شریک ہونے والے بوڈو دوستوں نے ایک واضح پیغام دیا ہے کہ ہر مسئلے کا حل اُسی وقت ممکن ہے ، جب تشدد کی راہ چھوڑ دیتے ہیں اور جمہوریت اور آئین پر اعتماد رکھتے ہیں ۔ میں قومی دھارے میں اپنے بوڈو دوستوں کا استقبال کرتا ہوں ۔ ہم بوڈو علاقوں کی ترقی کو یقینی بنانے کا عزم مصمم رکھتے ہیں ۔
5 دہائی پرانے بوڈو مسئلے کا حل آج پوجیہ باپو کی پونیہ تیتھی پر تلاش لیا گیا ہے ۔ بوڈو گروپوں اور حکومت کے درمیان ہوئے معاہدے سے آسام کے اتحاد اور سالمیت میں استحکام آئے گا ۔ میں اپنے بوڈو دوستوں کے ذریعے تشدد کا راستہ ترک کرنے اور جمہوریت نیز آئین پر اعتماد ظاہر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔
ہمارے بوڈو دوستوں کے ساتھ ہوا یہ معاہدہ آسام اور تشدد سے متاثرہ ملک کے دوسرے حصوں کے لئے ایک پیغام ہے ۔ ملک کی ترقی کی رفتار میں اُسی وقت تیزی آ سکتی ہے ، جب فضاء تشدد اور خوف و دہشت سے آزاد ہوتی ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ اب ہمارے بوڈو دوستوں کی پوری توانائی آسام کی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنے میں صرف ہو گی ۔
ہمارے بوڈو دوستوں کے ساتھ یہ معاہدہ اُس وقت کیا گیا ہے ، جب آسام کی دوسری برادریوں کے مفادات کا ہم تحفظ کر رہے ہیں ۔ یہ سب کی جیت ہے ۔ یہ انسانیت کی جیت ہے ۔ یہ معاہدہ ‘ سب کا ساتھ ، سب کا وِکاس اور سب کا وشواس ’ کے منتر کے علاوہ ، ‘ ایک بھارت – شریشٹھ بھارت ’ کے جذبے سے ترغیب پاکر ہوا ہے ۔
۔ ۔ ۔
U. No. 428
The accord with our Bodo friends is a message to Assam & other violence affected parts of the country.Nation's development can be given momentum only in an environment free of violence &fear. Happy that entire energy of our Bodo friends will further strengthen Assam's development
— Narendra Modi (@narendramodi) January 30, 2020
As India remembers Pujya Bapu on his Punya Tithi, Assam is witnessing a historic chapter for peace and development. After a wait of 50 years, agreement with our Bodo friends heralds a new beginning. It will strengthen Assam's unity, bring development and usher in a bright future.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 30, 2020
बोडो संगठनों से ऐतिहासिक समझौते के बाद अब सरकार की सर्वोच्च प्राथमिकता बोडो क्षेत्रों का विकास है। इसके लिए 1500 करोड़ रुपये के पैकेज पर जल्द कार्य शुरू करवाया जाएगा। बोडो साथियों का जीवन आसान बने, उन्हें सरकार की योजनाओं का पूरा लाभ मिले, इस पर विशेष जोर दिया जाएगा।
— Narendra Modi (@narendramodi) January 30, 2020
बोडो साथियों द्वारा शांति का मार्ग अपनाना, हर क्षेत्र के लिए संदेश है। हिंसा छोड़कर, लोकतंत्र एवं संविधान में आस्था से ही सारी समस्याओं का समाधान संभव है। मैं बोडो साथियों का विकास की मुख्यधारा में स्वागत करता हूं। सरकार बोडो क्षेत्र के विकास के लिए प्रतिबद्ध है।
— Narendra Modi (@narendramodi) January 30, 2020
बोडो संगठनों के साथ हुआ समझौता, असम के साथ ही देश के अन्य हिंसा प्रभावित क्षेत्रों के लिए भी एक संदेश है। हिंसा और भय से मुक्त वातावरण में ही देश के विकास को गति दी जा सकती है। मुझे खुशी है कि अब बोडो साथियों की संपूर्ण ऊर्जा भी असम के विकास में ही लगेगी।
— Narendra Modi (@narendramodi) January 30, 2020
After signing this historic agreement with Bodo organizations, foremost priority of our govt is development of Bodo areas. Work has begun on a comprehensive Rs 1500 crore package. Our special focus will be on ease of living and ensuring that Bodos benefit fully from govt schemes.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 30, 2020
Bodo friends joining us on path of peace sends a clear message that solution to issues is possible when we leave path of violence & repose faith in democracy & Constitution. I welcome my Bodo friends to the mainstream. We are committed to ensure development of Bodo areas.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 30, 2020
The 5 decade old Bodo issue finds resolution on the Punyatithi of Pujya Bapu today. The accord between the Bodo groups & Govt will strengthen the unity & integrity of Assam. I welcome decision of my Bodo friends for leaving violence & reposing faith in democracy & Constitution.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 30, 2020
The accord with our Bodo friends is a message to Assam & other violence affected parts of the country.Nation's development can be given momentum only in an environment free of violence &fear. Happy that entire energy of our Bodo friends will further strengthen Assam's development
— Narendra Modi (@narendramodi) January 30, 2020