Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ملک بھر میں متعدد تیوہاروں کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی


نئی دہلی، 25 مارچ 2020، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک بھر میں متعدد تیوہاروں کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی۔

 

وزیر اعظم نے اپنے متعدد ٹوئیٹس کے ذریعہ کہا، ’’ہم پورے بھارت میں مختلف تیوہار اور روایتی کلینڈر کے مطابق نیا سال منا رہے ہیں۔اگڈی، گڈی پاڈاوا، نوریہہ سجیبو چیروبا کے موقع پر آپ سب کو مبارکباد۔ خدا کرے یہ مبارک مواقع آپ کی زندگیوں میں اچھی صحت، خوشیاں اور خوشحالی لے کر آئیں۔‘‘

 

ہم یہ تیوہار ایک ایسے وقت منا رہے ہیں جو ہمارا ملک کووِڈ۔19 وبا سے لڑ رہا ہے۔ ظاہر ہے، اس مرتبہ ان تیوہاروں کے موقع پر منایا جانے والا جشن عام حالات میں منائے جانے والے جشن جیسا نہیں ہوگا تاہم یہ تیوہار موجودہ حالات کا سامنا کرنے میں ہمارے ارادوں کو مضبوطی عطا کریں گے۔ خدا کرے ہم مل جل کر کووِڈ۔19 کے خلاف لڑائی جاری رکھیں۔‘‘

*****

 

 (م ن-س ش- ا ن)

U-1399