Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

آئی آر ای پی کوچی کا افتتاح صرف کیرالہ کیلئے ہی نہیں، بلکہ پورے ملک کیلئے فخر کا لمحہ ہے:وزیراعظم

آئی آر ای پی  کوچی کا افتتاح صرف کیرالہ کیلئے ہی نہیں، بلکہ پورے ملک کیلئے فخر کا لمحہ ہے:وزیراعظم

آئی آر ای پی  کوچی کا افتتاح صرف کیرالہ کیلئے ہی نہیں، بلکہ پورے ملک کیلئے فخر کا لمحہ ہے:وزیراعظم

آئی آر ای پی  کوچی کا افتتاح صرف کیرالہ کیلئے ہی نہیں، بلکہ پورے ملک کیلئے فخر کا لمحہ ہے:وزیراعظم


 

نئی دہلی؍28 جنوری ؍وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 27؍جنوری2019 کو کوچی کا دورہ کیا اور وہاں متعدد پروجیکٹوں کیلئے سنگ بنیاد رکھا اور دو پروجیکٹ کو قوم کے نام منسوب کیا۔

قوم کے نام منسوب کئے گئے پروجیکٹوں میں کوچی میں انٹیگریٹیڈ ریفائنری ایکسپینشن پروجیکٹ کمپلیکس (آئی آر ای پی)شامل ہے۔ آئی آر ای پی ایک جدید توسیعی کمپلیکس ہوگا اور کوچی ریفائنری عالمی معیارات کے ساتھ ہندوستان میں  سب سے بڑی پی ایس یو ریفائنری میں تبدیل کر دے گا۔ یہ ہندوستان میں صاف ستھرے ایندھن کی پیداوار کے آلات سے آراستہ ہوگا۔ یہ ایل پی جی اور ڈیژل کی پیداوار کو دوگنی کر دے گا اور یہ پلانٹ پیٹرو کیمیکل پروجیکٹوں کیلئے  خام مال کی پیداوار شروع کر دے گا۔

 

 

IMG_20190127_155127-2226x15824WSN.jpg

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

آئی آر ای پی  کمپلیکس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘آج ہندوستان کے لئے ایک تاریخی دن ہے، جب کیرالہ کی سب سے بڑی صنعتی اکائی ترقی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ یقینی طور پر یہ بات صرف بھگوان کے دیس کے لئے ہی نہیں، بلکہ پورے ملک کے لئے باعث فخر ہے’’۔

انہوں نے کہا کہ‘‘ گزشتہ 50برسوں کے دوران ریاست کیرالہ اور پڑوسی ریاستوں میں عوام کے درمیان صاف ستھرے ایندھن کو مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ (بی پی سی ایل) کی تعریف کی۔ اس سلسلے میں حکومت کے ذریعے کی گئی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اُجولا نے کئی چہروں پر مسکراہٹ لائی ہے اور مئی 2016 سے اب تک غریب ترین گھروں کو  تقریباً 6کروڑ ایل پی جی کنکشن دیئے ہیں۔ 23کروڑ سے زائد ایل پی جی صارف پہل اسکیم میں شامل ہوئے ہیں۔ اسکیم کی شفافیت نے بے نامی کھاتوں، متعدد کھاتے رکھنے والوں اور بے عمل کھاتوں کی شناخت کرنے میں مدد کی ہے۔ ایک کروڑ سے زائد صارفین نے وزیراعظم  کی پہل کی تحت ایل پی جی سبسڈی چھوڑی ہے۔ وزیراعظم نے کوچی ریفائنری کے کردارکی تعریف کی اور کہا کہ اس نے حالیہ توسیع کی وجہ سے ایل پی جی پیداوار دو گنی کر کے اجولا یوجنا کی کامیابی میں کافی تعاون کیا ہے’’۔

وزیراعظم نے کہا کہ‘‘ ملک میں  سٹی گیس ڈسٹریبیوشن (سی جی ڈی) نیٹ ورک کے احاطہ میں توسیع کر کے صاف ستھرے ایندھن، سی این جی کے استعمال کو فروغ دیا گیا ہے۔ 10 سی جی ڈی بولی لگانے کے مرحلوں کی کامیابی سے تکمیل کے بعد ملک میں 400سے زائد اضلاع کو گیس کی پائپ سے فراہمی کے لئے جوڑ دیا جائے گا۔ گیس پر مبنی معیشت اور انرجی باسکٹ میں گیس کا حصہ بڑھانے کے لئے نیشنل گیس  گِرڈ یا پردھان منتری اُوجا گنگا بنایا گیا ہے۔’’ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تیل کی درآمد مین 10فیصد تک کمی کی ہے اور قیمتی زرمبادلے میں بچت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہندوستان ایشیاء میں خام تیل کی صفائی کرنے والا دوسرےسب سے بڑے ملک کی حیثیت سے ریفائنری ہب کے طور پر ابھر رہا ہے۔انہوں نے آئی آر ای پی کی بروقت تکمیل کے لئے سب کو خصوصاً مزدوروں کو جنہوں نے آئی آر ای پی کی تعمیر کے دوران دن رات کام کیا ہے، مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ پروجیکٹ کی تعمیر کے مصروف ترین دنوں کے دوران 20ہزار سے زائد لیبر سائٹ پر کا م کر رہے تھے، وہ صحیح معنوں میں پروجیکٹ کے ہیرو ہیں۔

انہوں نےاس پروجیکٹ کے ذریعے غیر ایندھن کے شعبے میں تنوع لانے کے لئے بی پی سی ایل کے اہم پہل کی تعریف کی۔ انہو ں نے کہا کہ ‘‘دوستو!پیٹرو کیمیکلس کیمیائی اشیا کا ایک گِرڈ ہے، جو اپنے بارے میں زیادہ نہیں بتاتا۔ اس کی موجودگی غیر محسوس ہے، لیکن یہ ہماری زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اثر ڈالتا ہے۔ پھر بھی  زیادہ تر کیمیکلس  ددسرے ملکوں سے درآمد ہوتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ یہ پیٹرو کیمیکلس اب ہندوستان میں ہی تیار ہوں’’۔ انہوں نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ آئی آر ای پی کی توسیع کے بعد اب کوچی ریفائنری پروپائلین کی پیداوار کر سکے گی۔ اس کے علاوہ دوسرے اہم پیٹروکیمیکلس،  مختلف پیداوار جیسے پینٹس، روشنائی،  کوٹنگ، ڈیٹرجنٹ اور کئی دوسری اشیا میں استعمال ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے کوچی  میں دوسری معاون صنعتیں قائم ہوں گی اور ان سے کاروبار کے مواقع بڑھیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  ملک کو کوچی ریفائنری کے کاموں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ  گزشتہ سال اگست میں جب کیرالہ پچھلے 100سال کے بدترین سیلاب  کے حالات سے گزر رہا تھا، تو بی پی سی ایل پٹرول، ڈیژل، ایل پی جی کی پیداوار کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ملک کی تعمیر میں کوچی  ریفائنری کے تعاون پر فخر ہے اور اب ہمیں اس سے کافی تواقعات ہیں’’۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ کوچی ریفائنری  جنوبی بھارت میں پٹرول کیمیکلس میں انقلاب بپا کیا ہے اور ہندوستان کی بڑھتی ضرورتوں کی بخوبی تکمیل کی ہے۔

وزیراعظم نے اِٹّومنور میں بی پی سی ایل کے ذریعے قائم کردہ اسکل دیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے دوسرے کیمپس کا سنگ بنیا رکھا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہنرمندی کے فروغ میں مدد ملے گی اورنوجوانوں کے لئے روزگار کے موقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم نے کوچی ایل پی جی  بوٹلنگ پلانٹ میں انڈین آئل کے ذریعہ 50کروڑ روپے کی لاگت سے بنے مونڈیڈاسٹوریج فیسیلٹی کو قوم کے نام  منسوب کیا۔ اس سے ایل پی جی اسٹوریج کی صلاحیت بڑھے گی اور ایل پی جی ٹینکروں کا سٹرک نقل و حمل بھی کم ہوگا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ش س ۔ ک ا۔

U-546