Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادے سے وزیر اعظم کی ٹیلی فون پر بات چیت


نئی دلّی ، 12 مارچ ؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ روز ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ اورمتحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔
دونوں رہنماؤں نے دونو ملکوں کے درمیان ہمہ گیر باہمی تعاون کی روز افزونی پر مسرت کا اظہار کیا ۔ طرفین نے باہمی جامع اسٹریٹجک ساجھے داری کو مضبوط مستحکم کرنے کے لئے عہد بستگی کا اعادہ کیا ۔
وزیر اعظم نے اس ماہ کے اوائل میں ابو ظہبی میں منعقد او آئی سی ممالک کے وزراء خارجہ کونسل میں بھارت کو بطور اعزازی مہمان خطاب کرنے کے لئے مدعو کرنے پر ولی عہد شہزادہ کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ تاریخی شرکت امن اور ترقی کے مقصدمشترکہ حصول کے لئے معاون ثابت ہو گی ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
U . 1542