پی ایم انڈیا
دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن کی جلد بحالی کے لیے بھارت کی حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے آبنائے ہرمز کو کھلا، محفوظ اور قابل رسائی رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ یہ عالمی امن، استحکام اور اقتصادی بہبود کے لیے بہت اہم ہے۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کے حوالے سے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم مودی نے لکھا:
’’مجھے صدر ٹرمپ کا فون آیا اور مغربی ایشیا کی صورت حال پر بامعنی تبادلہ خیال ہوا۔ بھارت خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کی جلد بحالی کی حمایت کرتا ہے۔ یہ پوری دنیا کے لیے ضروری ہے کہ آبنائے ہرمز کھلا، محفوظ اور قابل رسائی رہے۔ ہم نے امن و استحکام کی جانب جاری کوششوں کے سلسلے میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
@realDonaldTrump
@POTUS”
Received a call from President Trump and had a useful exchange of views on the situation in West Asia. India supports de-escalation and restoration of peace at the earliest. Ensuring that the Strait of Hormuz remains open, secure and accessible is essential for the whole world.…
— Narendra Modi (@narendramodi) March 24, 2026
******
(ش ح ۔ م م۔ع ن)
U. No. 4839