پی ایم انڈیا
عالی مرتبت، صدر پربووو،
دونوں ممالک کے مندوبین ،
میڈیا کے ساتھیو،
نمسکار!
سلامت سیانگ!
سب سے پہلے، میں اس پُرتپاک اور گرمجوشی سے استقبال کے لیے اپنے دوست صدر پربووو کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
گزشتہ سال بھارت کے یومِ جمہوریہ پر بحیثیت مہمانِ خصوصی ہمیں ان کا استقبال کرنے کا موقع ملا تھا۔ اور آج، ان کی محبت بھری دعوت پر انڈونیشیا کا دورہ کرتے ہوئے مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔
آج صبح مجھے انتہائی محبت اور احترام کے ساتھ انڈونیشیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز کروڑوں بھارتی باشندوں کا ہے، انڈونیشیا کے عوام کے جذبات کا ہے، اور بھارت و انڈونیشیا کے تاریخی و دلی تعلقات کا آئینہ دار ہے۔ میں صدر پربووو جی، انڈونیشیا کی حکومت اور یہاں کے عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ساتھیو،
گزشتہ برسوں میں بھارت اور انڈونیشیا کے تعلقات میں ایک نئی توانائی، ایک نیا اعتماد اور ایک نئی گہرائی آئی ہے۔
2018 میں قائم ہونے والی ہماری پالیسی پر مبنی جامع شراکت داری آج ایک نئی اڑان بھر رہی ہے۔ ہم ترقی، سیکیورٹی، ٹیکنالوجی، ثقافت اور تعلیم، غرض ہر شعبے میں اہم اقدامات کر رہے ہیں۔
مجھے پورا یقین ہے کہ آج سے بھارت-انڈونیشیا شراکت داری کے ایک سنہرے باب کا آغاز ہوگا۔ اور اس سنہرے باب کے انتہائی مثبت اثرات اکیسویں صدی کی دنیا اور پوری انسانیت پر مرتب ہوں گے۔
ساتھیو،
ہمارے ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا اعتماد ہمارے دفاع، سلامتی اور بحری تعاون کو مضبوط کر رہا ہے۔ آج ہم نے ڈیفنس ایکسچینج، آفات سے نمٹنے کے انتظام اور صنعتی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
اب دونوں ممالک کے کوسٹ گارڈز بحرِ ہند میں بحری تحفظ اور سیکیورٹی کے لیے مل کر کام کریں گے۔ دو قریبی بحری پڑوسی ممالک ہونے کے ناطے، ہم نے بحری معیشت، بندرگاہوں کی ترقی اور بحری تجارت میں بھی آپسی تعاون کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ساتھیو،
بھارت اور انڈونیشیا کے لیے غریبی کو شکست دینا اور اپنے شہریوں تک فلاحی اسکیموں کا فائدہ پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ ہم نے انڈونیشیا کے ساتھ اپنی ’مڈ ڈے میل‘اسکیم اور سرکاری نظام تقسیم کے طریقہ کار شیئر کیے ہیں۔ اب ہم اس تعاون کو اگلے مرحلے پر لے جا رہے ہیں۔
ہمارا طبی تعاون ، دونوں ممالک میں معیاری صحت کی خدمات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ آج ہونے والے معاہدے سے بھارت کی اعلیٰ معیار اور سستی دوائیں انڈونیشیا کے شہریوں کو مزید آسانی سے دستیاب ہوں گی۔
ہم انڈونیشیا کے ڈاکٹروں اور ہیلتھ کیئر ورکرز کی استعداد کار بڑھانے میں بھی اپنا تعاون دیں گے۔ بھارت میں تیار کیے گئے گندم کے بیجوں کی سپلائی سے انڈونیشیا کی غذائی سلامتی مزید مضبوط ہوگی۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھ پائیدار کاشتکاری اور زرعی ٹیکنالوجی میں بہترین طریقوں کا تبادلہ بھی کریں گے۔
ساتھیو،
اکیسویں صدی ٹیکنالوجی سے چلنے والی صدی ہے۔ بھارت اور انڈونیشیا، دونوں ہی نوجوان توانائی سے بھرپور ممالک ہیں۔ ہمارے نوجوانوں میں ٹیکنالوجی کی طرف قدرتی رجحان پایا جاتا ہے۔
ہم نے اپنے نوجوانوں کے درمیان اے آئی ، ٹیلی کام اور ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر جیسے شعبوں میں ٹیکنالوجی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے آج ایک اہم معاہدہ کیا ہے۔ ہم دونوں ممالک کے درمیان اسٹارٹ اپس کے تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر بھی متفق ہوئے ہیں۔
ہم انڈونیشیا میں بھارت کے معتبر مینجمنٹ ادارے، آئی آئی ایم بنگلورو کا کیمپس کھولنے جا رہے ہیں۔ اس سے پورے آسیان خطے کے نوجوانوں کو بہت فائدہ ہوگا۔
خلائی شعبے میں بھی ہمارے درمیان دہائیوں پرانا اور قابلِ اعتماد تعاون رہا ہے۔ اسے آگے بڑھاتے ہوئے آج اسپیس سیکٹر میں مشترکہ تحقیق ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور استعداد کار بڑھانے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
ساتھیو،
آج کے دور میں، ٹیکنالوجی کی ’’سپلائی چین کی لچک‘‘بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اہم معدنیات اور اسٹیل کے شعبے میں سپلائی چین کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھی اہم معاہدہ ہوا ہے۔ ہماری کمپنیوں کے درمیان اسٹین- لیس اسٹیل اور نایاب زمینی مقناطیس کو لے کر شراکت داری کی ایک نئی شروعات ہو رہی ہے۔
ساتھیو،
عوام کا عوام سے رابطہ ہمارے تعلقات کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ بھارت کا یو پی آئی انڈونیشیا کے پیمنٹ سسٹم کے ساتھ جڑنے جا رہا ہے۔ اس سے کاروبار کرنے میں آسانی اور سفر کرنے میں آسانی، دونوں کو ہی تقویت ملے گی۔
ساتھیو،
کل، صدر پربووو کے ساتھ مجھے یوگیاکارتا میں ’پرمبانن مندر‘ کے تحفظ و بحالی کے منصوبے کا آغاز کرنے کا شرف حاصل ہوگا۔ ایک ہزار سال سے بھی زیادہ پرانا پرمبانن مندر بھارت اور انڈونیشیا کے مشترکہ ثقافتی ورثے کی علامت ہے۔
ہم دونوں ممالک گرو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کے تاریخی دورہِ انڈونیشیا کی صد سالہ تقریب بھی دھوم دھام سے منائیں گے۔ انڈونیشیا کے ترقیاتی سفر میں یہاں کے عظیم ماہرِ تعلیم اور پہلے وزیرِ تعلیم ’دیوانترا جی‘ کا نمایاں کردار رہا ہے۔ تعلیم کے حوالے سے ان کے نظریات پر گرو دیو ٹیگور کی سوچ کا گہرا اثر تھا۔ اسی لیے بھارت اور انڈونیشیا اس صد سالہ سال کو ’’ٹیگور اور دیوانترا ثقافتی و تعلیمی سفارت کاری کا سال‘‘ کے طور پر منائیں گے۔
ساتھیو،
جمہوری اقدار اور کثرت میں وحدت ، بھارت اور انڈونیشیا کی مشترکہ طاقت رہی ہیں۔ دونوں ممالک کے الیکشن کمیشنز کے درمیان ہونے والے معاہدے (ایم او یو) سے ہم اپنے جمہوری تعاون کو مزید مضبوط کرنے جا رہے ہیں۔
ساتھیو،
عالمی مسائل پر بھی بھارت اور انڈونیشیا کا تعاون مسلسل بڑھ رہا ہے۔ بحرِ ہند و بحرِ الکاہل کے خطے کے حوالے سے ہمارے نقطہِ نظر میں گہرا تال میل ہے۔ بھارت نے ہمیشہ ’’آسیان کی مرکزیت‘‘کو خاص اہمیت دی ہے۔
عالمی اتھل پتھل کے اس دور میں بھارت کا یہ ماننا ہے کہ مذاکرات اور سفارت کاری کا کردار پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے۔ فلسطین کے معاملے پر، ہم دو ملکی حل اور طویل مدتی امن کی حمایت کرتے ہیں۔
ساتھیو،
ایک سنہرا دور ہم دونوں ممالک کے سامنے دستک دے رہا ہے۔
ہماری تاریخ میں مشترکہ ثقافت ہے،
ہمارے حال میں مشترکہ اعتماد ہے،
اور ہمارے مستقبل میں مشترکہ خوشحالی ہے۔
مجھے پورا یقین ہے کہ ہم مل کر انڈونیشیا ’’ایماس‘‘ (انڈونیشیا کا سنہرا وژن) اور وِکست بھارت کے عزم کو حقیقت کا روپ دیں گے۔
بہت بہت شکریہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ع ح۔ع ن)
U. No. 9641
Addressing the joint press meet with President Prabowo Subianto of Indonesia.@prabowo https://t.co/LrvzAuUjzi
— Narendra Modi (@narendramodi) July 7, 2026
आज सुबह, मुझे बहुत स्नेह के साथ इंडोनेशिया का सर्वोच्च सम्मान भी दिया गया है।
— PMO India (@PMOIndia) July 7, 2026
ये सम्मान कोटि-कोटि भारतवासियों का है... इंडोनेशिया के लोगों की भावनाओं का है, भारत और इंडोनेशिया के ऐतिहासिक और आत्मीय संबंधों का है।
मैं प्रेसिडेंट प्रबोवो जी, इंडोनेशिया की सरकार और यहां की जनता का…
2018 में बनी हमारी Comprehensive Strategic Partnership आज एक नई उड़ान ले रही है।
— PMO India (@PMOIndia) July 7, 2026
हम Development, security, technology, culture और education... हर क्षेत्र में महत्वपूर्ण कदम बढ़ा रहे हैं।
मुझे विश्वास है, आज से भारत-इंडोनेशिया साझेदारी का एक सुनहरा अध्याय शुरू होगा: PM…
हमारे देशों के बीच बढ़ता विश्वास हमारी रक्षा, सुरक्षा और maritime सहयोग को मजबूत कर रहा है।
— PMO India (@PMOIndia) July 7, 2026
आज हमने defence exchange, disaster management और industrial सहयोग बढ़ाने पर सहमति बनाई: PM @narendramodi
आज हुए agreement से भारत की high-quality और किफायती दवाइयां इंडोनेशिया के नागरिकों को और सहजता से उपलब्ध होंगी।
— PMO India (@PMOIndia) July 7, 2026
हम इंडोनेशिया के doctors और healthcare workers की capacity building में भी योगदान देंगे: PM @narendramodi
भारत में develop किए गए गेहूं के बीज की supply से, इंडोनेशिया की food security और मजबूत होगी।
— PMO India (@PMOIndia) July 7, 2026
हम एक दूसरे के साथ sustainable farming और agro-technology में best practices भी साझा करेंगे: PM @narendramodi
आज के युग में, technology की supply chain resilience बहुत मायने रखती है।
— PMO India (@PMOIndia) July 7, 2026
Critical minerals और steel के क्षेत्र में supply chain को अधिक मजबूती देने के लिए भी अहम समझौता हुआ है।
हमारी companies के बीच stainless steel और rare-earth magnet को लेकर साझेदारी की नई शुरुआत हो रही है:…
हमें बहुत खुशी है कि भारत की UPI इंडोनेशिया के payment system के साथ integrate होने जा रही है।
— PMO India (@PMOIndia) July 7, 2026
इससे Ease of Doing Business और Ease of Travel, दोनों को ही बल मिलेगा: PM @narendramodi
कल, राष्ट्रपति प्रबोवो के साथ मुझे, योग्याकार्ता में प्रम्बानन मंदिर के conservation project को launch करने का सौभाग्य मिलेगा।
— PMO India (@PMOIndia) July 7, 2026
एक हजार वर्ष से भी अधिक पुराना प्रम्बानन मंदिर... भारत और इंडोनेशिया की साझा सांस्कृतिक विरासत का प्रतीक है: PM @narendramodi
हम दोनों देश...गुरुदेव रवीन्द्रनाथ टैगोर की ऐतिहासिक इंडोनेशिया यात्रा का शताब्दी वर्ष धूम-धाम से मनाएंगे।
— PMO India (@PMOIndia) July 7, 2026
इंडोनेशिया की विकास यात्रा में महान शिक्षाविद और यहां के पहले शिक्षा मंत्री देवान्तरा जी का अहम योगदान रहा है।
शिक्षा को लेकर उनके विचारों पर गुरुदेव टैगोर की सोच का गहरा…
वैश्विक उथल-पुथल के इस दौर में भारत का मानना है कि dialogue और diplomacy की भूमिका, पहले से कहीं अधिक महत्वपूर्ण हो गई है।
— PMO India (@PMOIndia) July 7, 2026
Palestine के विषय पर, हम Two-State Solution और long-term peace का समर्थन करते हैं: PM @narendramodi