Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

اوپن اے آئی  کے سی ای او نے وزیراعظم سے ملاقات کی

اوپن اے آئی  کے سی ای او نے وزیراعظم سے ملاقات کی


اوپن اے آئی  کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) جناب سیم آلٹمین نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

میٹنگ کے بعد، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان AI میں زبردست ترقی کر رہا ہے اور ہنر اور اختراع کا عالمی مرکز بننے کے لیے تیار ہے۔

وزیر اعظم نے بین الاقوامی برادری کو ہندوستان کے باصلاحیت نوجوانوں میں سرمایہ کاری کرنے اور اس تبدیلی کے میدان کو تقویت دینے کی دعوت دی۔

ایکس پر سیم آلٹ مین کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے  جناب مودی نے کہا:

“یہ واقعی ایک زبردست میٹنگ تھی۔ ہندوستان AI کی دنیا میں زبردست ترقی کر رہا ہے۔ ہم دنیا کو اپنے باصلاحیت نوجوانوں میں سرمایہ کاری کرنے اور اس شعبے کو متحرک کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

@اوپن اے آئی

*****

U.No:2830

ش ح۔ح ن۔س ا