Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

آئی این ایس وی ترینی کے عملے کو وزیراعظم کی دیوالی کی تہنیت


نئی دہلی۔20؍اکتوبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھارتی بحریہ کے سفری جہاز (آئی این ایس وی) ترینی  کے عملے سے  ویڈیو کال کے توسط سے گفتگو کی ہے۔ یہ بحری جہاز فی الوقت کرۂ ارض کے گرد سفر کے مشن پر ہے۔

وزیراعظم نے ویڈیو کال کے توسط سے آئی این ایس وی ترینی کے عملے کو ملک کی جانب سے ’’ہیپی دیوالی ‘‘ یعنی دیوالی مبارک کا پیغام دیا ۔ انہوں نے عملے کو اپنے مشن میں کامیاب ہونے کے لئے نیک تمنائیں بھی پیش کی  ہیں۔

وزیراعظم نے ،اس سے قبل 16 اگست 2017 کو، آئی این ایس وی ترینی کے عملے سے ملاقات کی تھی ، جب یہ عملہ 22100  نوٹیکل میل کے کرۂ ارض کے سفر پر نکلنے کے لئے تیار تھا۔ آئی این ایس وی ترینی، فی الو قت آسٹریلیا میں فریمینٹل کے نزدیک اپنے سفر کے پہلے پڑاؤ  کے قریب پہنچ گیا ہے اور توقع ہے کہ آج، یعنی 22 اکتوبر 2017 کو، 4770 نوٹیکل میل کا سفر مکمل کرکے یہاں پہنچ جائے گا۔

وزیراعظم نے دو عملہ اراکین، یعنی لیفٹیننٹ کمانڈر ورتیکا جوشی اور لیفٹیننٹ پائل گپتا کو،جلد ہی آنے والی ، ان کی سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ۔ ع ن۔

20-10-2017

U-5249