Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ایویان میں منعقدجی-7 سربراہان  کےاجلاس  میں وزیراعظم کی وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر سے ملاقات

ایویان میں منعقدجی-7 سربراہان  کےاجلاس  میں وزیراعظم کی وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر سے ملاقات


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر، جناب فریڈرک مرز سے جی-7 سربراہان کے اجلاس کے موقع پرفرانس کے ایویان میں ملاقات کی۔ یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان رواں سال کی دوسری ملاقات ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ روابط میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور بھارت-جرمنی اسٹریٹجک شراکت داری میں آئی نئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، جس میں چانسلر کا بھارت کا کامیاب دورہ اور رواں سال کے اوائل میں بھارت-یورپی یونین آزادانہ تجارتی معاہدہ مذاکرات کی تکمیل شامل ہے۔ جیسا کہ بھارت اور جرمنی 2026 میں سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں، دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جن میں تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی، ماحول دوست اور پائیدار ترقی، ٹیکنالوجی،اختراع، تعلیم اور نقل و حرکت شامل ہیں۔انہوں نے دفاعی صنعتی تعاون کے روڈ میپ پر دستخط کا خیرمقدم کیا اور جرمنی کے ذریعے بھارتی شہریوں کے لیے ٹرانزٹ ویزا استثنیٰ کے نفاذ کو بھی سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ اور روس-یوکرین تنازع سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمے سے متعلق طے پانے والے مفاہمت کا بھی خیرمقدم کیا۔

چانسلر مرز نے وزیراعظم کو اس سال کے آخر میں جرمنی میں منعقد ہونے والی آٹھویں بھارت-جرمنی بین الحکومتی مشاورت (آئی جی سی) میں شرکت  کے لیے مدعو کیا۔

*****

ش ح۔ م ش  ۔ ص ج

U. No-8771