Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

بوڈو معاہدہ ، بوڈو عوام کے لئے نئی شروعات ہے ۔ اس سے آسام کے اتحاد اور سالمیت میں استحکام آئے گا : وزیر اعظم


 

سب کا ساتھ ، سب کا وِکاس  اور سب کا وِشواس کے منتر اور ایک بھارت–

شریشٹھ  بھارت  کے جذبے سے بوڈو معاہدہ ہوا : وزیر اعظم

بوڈو علاقے کی ترقی حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیح ہے ،  1500 کروڑ روپئے  کے ترقیاتی  پیکیج  پر کام شروع ہو گیا ہے : وزیر اعظم

 

 

نئی دہلی، 30 جنوری /  وزیر  اعظم جناب نریندر مودی نے بوڈو معاہدے کو  آسام میں امن اور ترقی کے لئے  ایک تاریخی باب قرار دیا ہے ۔ بوڈو معاہدے کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ‘‘  سب کا ساتھ  ، سب کا وِکاس  اور سب کا وشواس کے منتر اور  ایک بھارت – شریشٹھ  بھارت’’  کے جذبے سے  ترغیب پاکر ہوا ہے ۔ 

          اپنے مختلف ٹوئیٹس میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ   ‘‘ جہاں بھارت ، پوجیہ باپو  کو   ، اُن کی پونیہ تیتھی پر یاد کر رہا ہے ، وہیں آسام  امن اور ترقی  کے  تاریخی باب  کو دیکھ رہاہے ۔  50 سال کے انتظار  کے بعد  ہمارا بوڈو دوستوں کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا ہے  ، جو نئی شروعات کا نقیب ہے ۔ اس سے  آسام کے اتحاد  میں استحکام  آئے گا اور روشن مستقبل میں  ترقی آئے گی ۔ 

          بوڈو تنظیموں کے ساتھ تاریخی معاہدے پر دستخط کے بعد بوڈو علاقوں کی ترقی  ،   ہماری حکومت    کی اعلیٰ ترین  ترجیح بن گئی ہے ۔ جامع 1500 کروڑ روپئے کے پیکیج پر کام شروع ہو گیا ہے ۔ ہماری خصوصی توجہ   وہاں کے لوگوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے  اور  سرکاری اسکیموں  کا  بوڈو کو پورا پورا فائدہ پہنچانے پر مرکوز رہے گی ۔

          ترقی کی راہ پر ہمارے ساتھ  شریک ہونے والے بوڈو دوستوں نے  ایک  واضح پیغام دیا ہے کہ  ہر مسئلے کا حل  اُسی وقت ممکن ہے ، جب  تشدد کی راہ چھوڑ دیتے ہیں اور جمہوریت اور آئین  پر اعتماد رکھتے ہیں ۔  میں  قومی دھارے میں اپنے بوڈو دوستوں کا استقبال کرتا ہوں ۔  ہم بوڈو علاقوں کی ترقی کو یقینی بنانے  کا عزم مصمم رکھتے ہیں ۔

          5 دہائی پرانے بوڈو مسئلے کا حل  آج  پوجیہ باپو کی پونیہ تیتھی پر    تلاش لیا  گیا ہے ۔ بوڈو گروپوں  اور حکومت کے درمیان ہوئے معاہدے سے آسام کے اتحاد اور سالمیت میں استحکام آئے گا ۔  میں اپنے بوڈو دوستوں  کے ذریعے تشدد کا راستہ ترک کرنے اور جمہوریت  نیز آئین پر  اعتماد ظاہر کرنے کے  فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔

          ہمارے بوڈو دوستوں کے ساتھ ہوا یہ معاہدہ آسام  اور تشدد سے متاثرہ ملک کے دوسرے حصوں کے لئے ایک پیغام ہے ۔  ملک کی ترقی کی رفتار میں اُسی وقت تیزی آ سکتی ہے ، جب   فضاء تشدد اور خوف و دہشت سے آزاد ہوتی ہے ۔  مجھے خوشی ہے  کہ اب ہمارے بوڈو دوستوں کی پوری توانائی آسام کی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنے میں صرف ہو گی ۔

          ہمارے بوڈو دوستوں کے ساتھ یہ معاہدہ  اُس وقت کیا گیا ہے ، جب آسام کی دوسری برادریوں کے مفادات  کا ہم تحفظ کر رہے ہیں ۔ یہ سب کی جیت ہے ۔ یہ انسانیت کی جیت ہے ۔ یہ معاہدہ ‘ سب کا ساتھ ، سب کا وِکاس اور سب کا وشواس ’  کے منتر کے علاوہ ،  ‘ ایک بھارت – شریشٹھ بھارت ’ کے جذبے سے ترغیب پاکر ہوا ہے ۔

 

۔ ۔ ۔

U. No. 428