Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

بھارت اورڈین مارک کے مابین بحری موضوعات سے متعلق مفاہمتی عرضداشت کو کابینہ کی منظوری


 

نئی دہلی ،11جنوری :مرکزی کابینہ نے وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی قیادت میں بھارت اورڈین مارک کے مابین بحری موضوعات سے متعلق مفاہمتی عرضداشت کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔ مذکورہ مفاہمتی عرضداشت پرجنوری ، 2019کے دوران ڈین مارک سے ڈبلیوآئی پی کے دورے کے موقع پردستخط ہونے کی توقع ہے ۔

فوائد

          مذکورہ مفاہمتی عرضداشت پردستخط ہونے سے دونوں ممالک کے لئے باہمی تعاون واشتراک کے امکانات تلاش کرنے کا راستہ ہموارہوجائیگا۔

*بھارت اورڈین مارک کے بحری شعبوں میں سرحدپارکا تعاون اورسرمایہ کاری

*دونوں ممالک کو مہارت ، اشاعت ، اطلاعات ، اعدادوشماراور دیگرتفصیلات کی فراہمی کا اہل بنانا اور عمدہ جہاز رانی کو یقینی بنانے کے لئے باہمی صلاحیتوں میں اصلاح ، گرین بحری تکنالوجی اورجہاز سازی کے شعبوں میں باہمی تعاون ، انڈین رجسٹرآف شپنگ ( آئی آرایس ) کو منظورشدہ ادارے کی حیثیت عطاکرنا ، بحری تربیت اورتعلیم کے شعبوں میں باہمی تعاون

*مرچنٹ شپنگ اور بحری نقل وحمل سے متعلق معاملات کے سلسلے میں ہمہ گیرتعاون کے لئے تحقیق وترقیات

*اس کی مدد سے دونوں ممالک کو باہمی اوربین الاقوامی سطح پر اپنے تعاون کو عمیق بنانے اورباہمی فائدہ والے مواقع سے استفادہ کرنے کا بھی راستہ ملے گا۔

پس منظر

          ڈین مارک ،بھارت کے ساتھ ایک اہم تجارتی شراکت داری والاملک ہے ۔ ڈین مارک  ، ہندوستان کو بڑی تعداد میں طبی /فارماسیوٹیکل مصنوعات ، بجلی کی پیداکرنے والی  مشینیں ، صنعتی مشینری ،  خام دھاتیں ، نامیاتی کیمیکل وغیرہ  کی درآمدکرتاہے ۔ بھارت  سے ڈین مارک کو درآمد کی جانے والی  اشیأ میں ملبوسات ، کپڑے ، دھاگے ، سڑک پرچلنے والی گاڑیاں اوران کے پرزے ، دھاتی سازوسامان ، خام لوہااورفولاد ، جوتے چپل اور سفری سازوسامان شامل ہیں ۔ دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت کوفروغ دینے اوربحری شعبے میں باہمی تعاون اورتال میل کو بڑھاوادینے کے لئے ڈین مارک کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پردستخط  کرنے کی تجویز ہے ۔

 

 

U-247